گلزار بہت یاد آتے ہیں

برسوں بیتے، کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب اخبار کے صفحوں پر یہ خبر نظر سے نہ گزرتی ہو کہ سرحد کے دونوں طرف گولیاں چلیں اور ان گولیوں سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد ہوتی ہے۔ کبھی کبھی کسی بکری، کسی میمنے کا بھی ذکر ہوتا ہے جو سرحد پار سے آنے والی کسی گولی کا شکار ہوگیا۔ یہ خبریں پڑھتے ہوئے جی چاہتا ہے دونوں طرف کے ان بے گناہوں کی لاشوں پر نظر ڈالیں۔ کوئی رخسانہ،

Read more