شاہ محمود قریشی کابل فرسٹ کلاس پر نہیں گئے، چارٹرڈ جہاز پر گئے ہیں


سینئر صحافی عمر قریشی نے ٹویٹ کیا ہے کہ جب شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالا تھا تو انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس میں سفر نہیں کریں گے بلکہ صرف بزنس کلاس میں کریں گے۔

عمر قریشی نے شاہ محمود قریشی کی کابل ائیرپورٹ پر تصویر دی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پی آئی اے کی کسی عام فلائیٹ کی فرسٹ یا بزنس کلاس سے نہیں بلکہ ایک خصوصی طیارے سے کابل گئے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی ہفتے میں پانچ فلائٹس کابل جاتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).