سنی لیونی کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں


سنی لیونی

بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی اب بالی وڈ کی ان خوش نصیب ہستیوں میں شامل ہونے والی ہیں جن کا موم کا مجسمہ دہلی کے مادام تساؤ میں لگا ہوا ہے۔ یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ سنی کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان میں بڑی تعداد انڈیا میں ہے۔

ان کی اس مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لندن سے اس میوزیم کی ایک ٹیم سنی سے ملنے ممبئی پہنچی جہاں انھوں نے سنی کی تقریباً دو سو تصاویر اتاریں تاکہ ان کا مجسمہ تیار کیا جائے سنی کا مجسمہ اس سال کے آواخر تک دہلی کے اس میوزیم میں لگا دیا جائے گا جہاں ان کے پرستار سنی کے مجسمے کے ساتھ سیلفی لے سکیں گے۔

سنی اس بارے میں بہت خوش ہیں اور ساتھ ہی ان کے پرستار بھی۔ اب دیکھنا ہے کہ کیا سنی انٹرنیٹ کی طرح اس میوزیم میں بھی امیتابھ بچن اور سلمان خان جیسے بڑے ستاروں کی مقبولیت کا ریکارڈ توڑ پائیں گی؟

یولیا وینتور
یولیا وینتور کا کہنا ہے کہ ان پر افواہوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا

رومانیہ کی ٹی وی پرسنالٹی اور سلمان خان کی دوست یولیا وینتور اپنے کام سے کم اور سلمان خان کی وجہ سے زیادہ مشہور ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ممبئی میں رہتی ہیں اور سلمان سے ان کی دوستی کو میڈیا میں مختلف نام اور معنی دیے جاتے ہیں۔

انھیں سلمان کی گرل فرینڈ کہا جاتا ہے۔ میڈیا میں اس حوالے سے کھلے عام اتنا کچھ کہے جانے کے باوجود بھی یولیا نے کبھی کھل کر اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔

37 سالہ اداکار منیش پال کے ساتھ اپنے گانے کی نئی البم ’ہرجائی‘ کی پروموشن کے دوران بات کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افواہوں کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور نہ ہی سلمان خان یا ان کے خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں رشتے اخبارات یا میڈیا کی سرخیاں نہیں بناتیں بلکہ حقیقی زندگی بناتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سلمان کی بہت عزت کرتی ہیں اور ان کے بارے میں جو کچھ لکھا جاتا ہے وہ سچ نہیں، افواہیں ہوتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32491 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp