عمران علی ڈین این اے کے ذریعے زینب اور 7 دیگر بچیوں کا قاتل ثابت
لاہور: زینب قتل کیس میں گرفتار مبینہ ملزم عمران علی کے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہی زینت سمیت 8 بچیوں کے قتل میں ملوث ہے۔
معتبر ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ زینب قتل کیس میں گرفتار مبینہ ملزم عمران علی کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا گیا جس سے ثابت ہوا ہے کہ وہی نا صرف زینب بلکہ دیگر 7 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات میں ملوث ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمران علی کو اسپیشل برانچ کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے 7 سالہ زینب کے قتل کے شبہ میں ملزم عمران کو پہلے بھی حراست میں لیا تھا لیکن پھر بچی کے رشتے داروں کے کہنے پر اسے چھوڑ دیا گیا تھا، تاہم اب ڈی این اے میچ ہوجانے کے بعد پولیس نے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم مقتول بچی کا دور کا رشتے دار اور زینب کے گھر کے قریب کورٹ روڈ کا رہائشی ہے جب کہ ملزم غیر شادی شدہ اور اس کی عمر 24 سال ہے
بشکریہ جیو نیوز


