بلاول راستے کی رکاوٹ ہیں ورنہ آصف زرداری بچی کچھی پیپلز پارٹی بھی بیچ ڈالتے: سعد رفیق
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ زرداری صاحب اپنی ہمشیرہ کو چیئرمین سینٹ بنوا کر نظام پر مسلط رہنا چاہتے ہیں۔ سعد رفیق نے الزام لگایا کہ سابق صدر کی بلوچستان کےکٹھ پتلی وزیراعلیٰ سے ملاقات سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں تبدیلی درحقیقت جمہوریت کے غلاف میں لپٹی خرید وفروخت ہے۔ زرداری نے بھٹو کی پیپلز پارٹی کو بھاؤ تاؤ کا بازار بنا رکھا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ تحریک انصاف خبردار رہے۔ ان کے ممبران بھی زرداری کی سودے بازی کے نشانے پر ہیں۔
سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی درحقیقت جمہوریت کے غلاف میں لپٹی خرید وفروخت ہے، زرداری نے بلوچستان سے سینیٹ نشستیں لینے کے لئے جمہوریت کُش سوچ کا ساتھ دیا۔ سابق صدر کی کرپٹ سوچ نے میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں۔
سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ بلاول اور ان کے ساتھی نہ ہوتے تو زرداری صاحب رہی سہی پیپلز پارٹی کا سودا بھی کر لیتے۔


