لڑکی اور لڑکے کے قاتل جرگے کو بچانے کا انکشاف
کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کرنٹ لگا کر مارنے والے جرگے کے ارکان کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں قتل میں ملوث جرگے کے سربراہ سرتاج گل سمیت چار ارکان کو بے قصور قرار دینے پر رپورٹ جمع کرائی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے چاروں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔
جرگے کے سربراہ سمیت مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا بھی حکم دیا گیا۔ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ابراہیم حیدری میں 14 اگست 2017ء کو جرگے کے حکم پر کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ جرگے نے لڑکے اور لڑکی کے والدین کو مجبور کیا کہ وہ کرنٹ لگانے کی سزا اپنے ہاتھوں سے انجام دیں ۔
Facebook Comments HS


