اداکار ساجد حسن بالوں کے ٹرانسپلانٹ کے بعد شدید اذیت میں؛ فلاح عامہ کے لیے ویڈیو بیان


معروف اداکار ساجد حسن غیر تجربہ کار بالوں کے ہیئر ٹرانسپلانٹ ڈاکٹر کے باعث مصیبت میں مبتلا ہوگئے۔

انہوں نے اپنی تکلیف کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں کو سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں لوگوں کو اتائی ڈاکٹروں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔

مشہور اداکارساجد حسن نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ 9 سال تک ایک ڈاکٹر انہیں ہیئرٹرانسپلانٹ کرانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

ساجد حسن کے مطابق 2 مہینے قبل میں نے اس ڈاکٹر سے بال لگوانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کرایا، جس کے بعد سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ 15 دن تک بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتائی ڈاکٹر نے ٹرانسپلانٹ سے قبل میرے کوئی ٹیسٹ نہیں کیے، غلط ٹرانسپلانٹ کے باعث میرے سر پرانفکیشن ہوگیا ہے، بہت بیمار ہوں۔

ساجد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنے ساتھ پیش آنےوالاواقعہ بتانے کا مقصد لوگوں میں آگاہی پھیلانا ہے، ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے سے پہلے متعلقہ ڈاکٹر، کلینک کے بارے میں اچھی طرح تحقیق کرلیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).