امیتابھ بچن کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی: ہسپتال میں داخل
بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کو کمر اور گردن میں درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جب کہ امیتابھ بچن کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کو نظام انہضام میں میں دشواری کا سامنا تھا۔ اسپتال یا ان کے خاندان کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
بگ بی اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ایک ’102 ناٹ آؤٹ‘ بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن متعدد بار کئی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔ امیتابھ بچن 1982 میں فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے تھے جہاں دوران علاج خون کی تبدیلی سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے تھے اور اب تک ان کے 75 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔


