بلین ٹری سونامی ہمارا فخر ہے


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلین ٹری منصوبے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے، یہ پہلاماحولیاتی منصوبہ ہےجسےعالمی سطح پرپذیرائی ملی، بلین ٹری منصوبےکو اس لیے نشانہ بنایاجارہاہےکہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا۔

ایک بیان میں سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے پر محض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا کہاں کی عقلمندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پر حملوں کی بجائے ہم پنجاب اور سندھ کے جنگلات کی فکر کریں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر ٹمبر مافیا قابض ہے اور ان سے درختوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).