عمران خان کی روحانی شخصیت بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کی تصدیق


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف نے بشریٰ مانیکا اور عمران خان کی شادی کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا نکاح کر لیا جو کہ بشریٰ مانیکا نامی انہی خاتون سے ہوا ہے جن سے نکاح کی کچھ دن قبل افواہیں زیر گردش تھیں۔

پی ٹی آٗئی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں جس میں عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری اور دوست ذلفی بھائی بھی موجود ہیں جنہوں نے گواہان کا کردار ادا کیا جب کہ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ شادی کی تصاویر میں عمران خان کی بہنیں اور دیگر عزیز موجود نہیں ہیں صرف ان کے دو دوست وہاں نظر آرہے ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق یہ نکاح لاہور میں ہوا، عمران خان کی تیسری زوجہ بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون بشریٰ مانیکا کا تعلق پاک پتن سے ہے۔

رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کو اور بشریٰ مانیکا کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).