مارلین منرو کی بے باک باتیں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

  • میرے جذبات میں اس قدر جوار بھاٹا ہے کہ میں ایک گھریلو خاتون بن ہی نہیں سکتی۔ مجھے نت نئی سوجھتی ہے اور الٹی سوجھتی ہے۔

 

  • پیشہ ورانہ کیریر نہایت شاندار چیز ہے مگر آپ سردیوں کی ٹھنڈی رات میں کیرئر سے لپٹ کے سو نہیں سکتے۔
  • عقل مند لڑکی بوسہ لیتی ہے مگر پیار نہیں کرتی، سب کچھ سنتی ہے مگر یقین نہیں کرتی اور مرد کے بے وفائی کرنے سے پہلے الگ ہو جاتی ہے۔

  • ایک امیر آدمی ایک خوبصورت لڑکی کی طرح ہوتا ہے۔ کسی لڑکی سے محض خوبصورتی کی بنیاد پر شادی نہیں کی جاتی مگر خدا کی قسم ایسا کرنا کتنا اچھا لگتا ہے۔
  • جسم تو بنایا ہی اس لئے گیا کہ اسے دیکھا جا سکے۔ مجھے اس پر کپڑا لپیٹنا اچھا نہیں لگتا ۔
  • جنس فطرت کا حصہ ہے اور مجھے فطرت بہت پسند ہے
  • ہالی ووڈ ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو ایک بوسے کے لئے ایک ہزار ڈالر دیے جاتے ہیں اور اپنی روح میں ڈوب کر کام کرنے کے پچاس سنٹ بھی نہیں ملتے۔ مجھے بہت مرتبہ ایک ہزار ڈالر کی پیش کش کی گئی لیکن میں نے پچاس سنٹ کو ترجیح دی۔

  • سیکس سمبل ہونا سارا وقت ایک بوجھ اٹھا کر چلتے رہنے جیسا تھکا دینے والا کام ہے خاص طور پر جب آپ کے اعصاب ٹوٹ رہے ہوں اور آپ تھوڑی دیر کے لئے اپنے آپ کے ساتھ وقت گزارنا چاہیں۔
  • کون کہتا ہے کہ کل رات میں نے تقریب میں کچھ نہیں پہن رکھا تھا، میں نے پورے بدن پر نہایت قیمتی خوشبو چھڑک رکھی تھی۔
  • مشکل یہ ہے کہ اگر آپ کو سیکس سمبل کہا جائے تو لوگ آپ کے جنسی کھلونا سمجھنے لگتے ہیں۔ اس کے باوجود اگر مجھے سمبل ہی بننا ہے تو میں سیکس سمبل بننے کو ترجیح دوں گی۔
  • لوگ ہر وقت میرے کولہوں اور چھاتیوں کی بات کرتے رہتے ہیں ۔ کیا انہیں مجھ میں چھاتیوں اور کولہوں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔
  • شادی سے پہلے لڑکی کو مرد کو قابو میں لانے کے لئے محبت کرنا پڑتی ہے۔ اور شادی کے بعد مرد کو قابو میں رکھنا پڑتا ہے تا کہ محبت کی جا سکے ۔

  • جب مرد کسی اور سے محبت کر رہے ہو ں تو ان کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔
  • مرد عام طور پر شادی شدہ عورتوں کا احترام کرتے ہیں۔ اس میں عورتوں کی کوئی خوبی نہیں، انسان کو بور کرنے والی چیزوں کا احترام کرنا ہی پڑتا ہے۔
  • محبت میں گرم جوشی لانے کے لئے مرد کو عورت کے مزاج کو سمجھنا چاہیے۔ اچھا محبت کرنے والا محض ہاتھ پکڑ کر، ماتھے پر بوسہ دے کر اور آنکھوں میں مسکرا کر بھی خوشی سے سرشار کر دیتا ہے ۔
  • عورتیں مجھے اپنے شوہروں سے بات کرتے ہوئے دیکھ لیں تو ان کے دماغ میں چوروں سے خبردار کرنے والا الارم بجنے لگتا ہے ۔
  • جو مرد سجھتے ہیں کہ ماضی میں کسی سے محبت کرنے والی عورت کی محبت کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے، وہ نرے بدھو ہیں۔ عورت ہر دفعہ ایک جیسے جوش سے محبت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • مجھے مردوں کی دنیا میں رہنے پر کوئی اعتراض نہیں الیکن اس دنیا میں واحد عورت مجھے ہونا چاہیے۔
  • اداکار ستارے ہوتے ہیں، انہیں جھلملانے کا حق ہوتا ہے ۔
  • کون کہتا ہے مردوں کی دنیا میں کام کرنا مشکل ہے۔ عورت ہمیشہ مردوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔ شرط یہ ہے کہ مردوں کو اس کا پتا نہیں چلنا چاہیے۔
  • تمام عورتوں کو اس شخص کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے اونچی ایڑھی والی جوتی بنائی
  • تنہائی میں ناخوش ہونا کسی کی قربت میں ناخوش رہنے سے کہیں بہتر ہے۔
  • خواب مشکل بھی ہوں تو انہیں ترک نہیں کرنا چاہیے۔ اگر ہم محنت کریں تو بڑے سے بڑا خواب پورا ہو سکتا ہے ۔
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •