ایک دو تین گانا دوبارہ مقبول تو ہے لیکن ساتھ ساتھ ناپسندیدہ بھی؟


بالی وڈ کے دوبارہ فلمائے گئے ایک مشہور گانے کو یوٹیوب پر دو دنوں میں ایک کروڑ 80 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا مگر اس گانے پر زیادہ منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔

1988 میں گانا ’ایک دو تین‘ ریلیز کے فوری بعد بلاک بسٹر بن گیا تھا اور اس وقت اسے مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ پر فلمایا گیا تھا۔

اس گانے کو 19 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا لیکن یہ اصل گانے کے مداحوں میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکا اور کئی مداحوں نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #ekdoteen کے ذریعے اپنی ناگواری کا اظہار کیا۔

کروتیکا نامی صارف نے لکھا کہ’ وہ یہ وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ انھوں نے جیکلین کو ایک کلاسیکل گانا خراب کرنے کی اجازت کیوں دی۔‘

پرانے اور نئے گانے میں ’ایک دو تین‘ میں ایک خاتون رقص کرتے ہوئے اپنے محبوب کے انتظار میں کاؤنٹ ڈاؤن کرتی ہے۔

ایک صارف نیلما کولکرنی نے مادھوری سے اظہار محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ مادھوری۔۔۔ مادھوری اور صرف مادھوری #EkDoTeen @MadhuriDixit اور کوئی مادھوری جیسا جادو پیدا نہیں کر سکتا۔‘

اس ریمیک گانے پر کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کے بچپن کی یادوں کی ہتک ہے جبکہ بعض دیگر نے اسے بالی وڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور قدرے نئی اداکارہ جیکلین فرنینڈیس کے درمیان مقابلہ قرار دیا۔

یہاں تک کہ 1988 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کے ڈائریکٹر بھی اطلاعات کے مطابق اس سے ناخوش ہیں اور انھوں نے کہا ہے کہ وہ فلم سازوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

https://twitter.com/pramodbagade1/status/974538821831290880?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bbc.co.uk%2Fnews%2Fworld-asia-india-43482472&tfw_creator=BBCNews&tfw_site=BBCNews

ایک صارف نے مادھوری کی بندوق تھامے ایک فلمی منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مادھوری ایک دو تین دیکھنے کے بعد۔۔۔

https://twitter.com/AdeeraSharma/status/974710445100511232?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.bbc.co.uk%2Fnews%2Fworld-asia-india-43482472&tfw_creator=BBCNews&tfw_site=BBCNews

ادیرا کے نام سے صارف نے پرانے گانے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مادھوری ہی ہمیشہ لاکھوں کی ایک دو تین گرل رہیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32510 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp