”بولی وڈ‘‘ میں معذوری کے موضوع سے متعلق بننے والی چند فلموں کا ذکر


(6) تارے زمیں پر (2007ء):۔ اس بہترین فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر عامر خان ہیں جنہوں نے بطور حساس اداکار اور ہدایتکار گزشتہ دو دہائیوں میں فلمی صنعت میں سماجی انقلاب سا پیدا کردیا ہے۔ تارے زمیں پر ذہنی معذوری نہیں بلکہ نیورو لوجیکل ڈس آرڈر کے موضوع پر ہے جو معلومات کو پروسیس کرنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتا ہے، مثلاً پڑھنے، لکھنے اور حساب سیکھنے کی اہلیت۔ عامر خان نے بطور استاد ایک بچے کو سمجھنے کی کوشش کی، ان کا یہ پیغام اسکولوں اور والدین کے لئے ہے کہ بچے کو اس کی معذوری کے ساتھ قبول کریں اور اس کی چھپی صلاحیتوں کو تلاش کریں۔

(7) مائی نیم از خان (2010ء):۔ کرن جوہر نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا جس کا موضوع آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر ہے۔ فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ خان اور کاجول ہیں۔ اس میں شاہ رخ خان ہائی فنکشنگ آٹسٹک شخص کا کردار ادا ہے۔ آٹزم 1.2 فیصد افراد کو متاثر کرنے والا نیورولوجیکل ڈس آرڈر ہے جس کیو جہ سے انسانی سماج میں ایک دوسرے کے ساتھ ربط کرنے کی صلاحیت اثرانداز ہوتی ہے اور انسان اپنی دنیا میں محدود ہوجاتا ہے۔

(8) 2012ء میں بننے والی فلم ”برفی‘‘ بھی معذوری سے متعلق موضوع پر تھی جس میں قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم کردار کے علاوہ آرٹسٹک کردار بھی دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کو انوراگ نے ڈائریکٹ کیا اور رنبیر کپور اور پریانیکا چوپڑا نے کام کیا۔

(9) ہیروئین (2012ء):۔ اس فلم میں کرینہ کپور نے ایک بائی پولر ڈس آرڈر میں مبتلا لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو سنگین ذہنی بیماری ہے اور موڈ کی انتہائیوں (فیسک اور ڈیپریسو) کی صورت اثرانداز ہوتی ہے اور دنیا میں ایک فیصد آبادی کو متاثر کرتی ہے۔

(10) ہچکی (2018ء):۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہے کہ جس میں رانی مکھرجی نے ایک ایسی ٹیچر کا کردار ادا کیا ہے جو ٹورٹیس (Tourette‘s) سینڈرم میں مبتلا ہے۔ اس فلم کو سدھارتھ ملہوترا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اس بیماری کے باوجود وہ باصلاحیت ٹیچر ہے۔ ان اہم فلموں کے علاوہ بھی بہت سی فلمیں ہیں کہ جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ بولی وڈ میں ”معذوری‘‘ جیسے حساس اور اہم موضوع کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ اب جبکہ حالیہ سالوں میں پریانکا چوپڑا، شاہ رخ خان اور رتیک روشن جیسے نامور فلمی ستاروں نے کھل کر اپنے ذہنی امراض مثلاً ڈیپریشن پر گفتگو کی ہے تو اس بات کے امکانات قوی ہیں کہ ذہنی اور جسمانی معذوری کے متعلق عوامی رویہ میں مثبت فرق پیدا ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2