اٹامک انرجی کمیشن کی بس پر حملہ، دو افراد ہلاک


پی اے ای سی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں اٹامک انرجی کمیشن کی بس پر ہونے والے حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے عابد منیر نے بی بی سی کو بتایا کہ شام ساڑھے چار بجے اٹامک انرجی کمیشن کی کوسٹر دوگامہ کے مقام پر پہنچی تو خود کش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔

’دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں ایک راہگیر اور اٹامک انرجی کا ایک اہلکار شامل ہے۔‘

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹک میں ایمرجنسی سروس 1122 کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق تو نہیں کی جا سکتی۔ تاہم انھوں نے ہسپتال میں چند لاشیں بھی منتقل کیں اور شدید زخمیوں کو اٹک سے راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔

1122 کے مطابق امدادی کارروائی مکمل ہو گئی ہے اور زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp