’ہم سب‘ کے سو دن مکمل ہوئے۔۔۔


\"0G8gxEsl_400x400\"

’ہم سب‘ کے سو دن مکمل ہوئے۔ ان  ایک سو روز میں بیس لاکھ سے بھی زیادہ پوسٹیں ’ہم سب‘ کی ویب سائٹ پر پڑھی گئیں۔ اس پذیرائی پر ادارہ ’ہم سب‘ اپنے لکھنے والوں اور پڑھنے والوں کا شکرگزار ہے۔

ان سو دن میں سب سے زیادہ مقبول مصفنین کی فہرست میں یہ افراد شامل رہے: عدنان خان کاکڑ، فرنود عالم، وجاہت مسعود، رامش فاطمہ، ذیشان ہاشم، انعام رانا، سید مجاہد علی، نصیر احمد ناصر، ظفر اللہ خان، حسنین جمال، وقار احمد ملک، عاصم بخشی، عثمان قاضی اور وصی بابا۔

نئے لکھاری بھی سامنے آئے جن میں ڈاکٹر لبنی مرزا، مہوش بدر، قمر عباس اعوان، لائبہ زینب، قرۃ العین فاطمہ، زنیرہ ثاقب، خرم نیازی، بخت محمد برشوری،  عثمان غازی اور دوسرے بہت سے لوگ شامل ہیں۔

کہنہ مشق لکھاریوں نے ہم سب پر اپنی نوازشات کا سلسلہ جاری رکھا۔ عارف وقار، مبشر علی زیدی، ضیا الدین یوسفزئی، ستیہ پال آنند، حاشر ابن ارشاد، ڈاکٹر مجاہد مرزا، محمد حسن معراج، آصف محمود، عامر خاکوانی، بلال غوری، عمار مسعود، انور غازی، ارشاد محمود، ظفر عمران، علی ارقم، رضی الدین رضی، ڈاکٹر ساجد علی، اختر علی سید، شکیل چودھری اور کئی دوسرے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

جن کے نام اس فہرست میں شامل ہونے سے رہ گئے ہیں، ہم ان سے معذرت چاہتے ہیں۔ گو کہ یہاں لکھنے کے لیے جگہ کم ہے، مگر ’ہم سب‘ کے لیے ان کی عنایت ہرگز بھی کم نہیں ہے۔

’ہم سب‘ کے یہ پہلے سو دن، لکھنے اور پڑھنے والوں کے لیے ایسے ہی ثابت ہوئے ہیں کہ گویا ہر دن عید اور رات شب برات رہی ہے۔ کسی وقت بھی اس محفل کی رونق کم نہیں ہوئی ہے۔

ہم سب اس پلیٹ فارم پر کوشش کرتے رہیں گے کہ خبر، مکالمے اور باہم تعلیم کی مدد سے اپنے ملک کو بہتر، مستحکم، محفوظ، روادار اور ترقی یافتہ بنانے پر غور و فکر کرتے رہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر\”ہم سب\” اس نصب العین کو لے کر آگے چلیں گے تو ہم اس سے بھی زیادہ کامیاب رہیں گے۔

\"book1\"

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
16 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments