صدر ٹرمپ کا کم جونگ ان سے ملاقات سے انکار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ اگلے ماہ سنگاپور میں ہونے والے ملاقات منسوخ کر دی ہے اور ساتھ میں کہا ہے کہ اس وقت ملاقات کرنا نامناسب ہو گا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے کم جونگ ان کو لکھے گئے خط میں انھوں نے کہا کہ ‘میں بہت بےچینی سے اس ملاقات کا انتظار کر رہا تھا لیکن حالیہ دنوں میں آپ کی جانب سے تند و تیز بیانات کے بعد اب یہ مناسب نہیں رہی۔‘



