نظام شمسی کی وسعت ۔۔۔پیمانہ قراقرم ہائی وے!
کائنات اور ہماری کہکشاں تو ایک طرف ٗ ہم اپنے ننھے منھے نظام شمسی کی وسعت کو بھی تخیل میں لانے سے قاصر ہیں۔ روشنی کی رفتار کو پیمانہ بنا کر ہندسوں کی مدد سے فاصلوں کی پیمائش تو بتائی جا سکتی ہے لیکن تخیل میں صحیح منظر کشی ناممکن بات ہے۔ نظام شمسی میں سورج اور باقی اجسام میں کمیت کا موازنہ ایک اور دلچسپ معاملہ ہے۔
ہمارے نظام شمسی میں پہلے چار سیارے سورج کے بہت نزدیک ہیں لیکن باقی اس قدر دور ہے کہ وسعت کا تخیلاتی اندازہ مشکل ہو جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں قراقرم ہائی وے کو پیمانہ بنا کر نظام شمسی کی وسعت اور سورج سے سیاروں کے فاصلے کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ سورج کو اگر راولپنڈی صدر کے مقام پر فرض کر لیا جائے تو قرارقرم ہائی وے پر ایک دلچسپ سفر شروع ہوتا ہے۔ ویڈیو دیکھئے اور جانئیے کہ کون سا سیارہ کہاں پر اور کتنے فاصلے پر آتا ہے!


