19 برس کی عمر میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی مصنفہ ریپ پر سزا کے حق میں نہیں


’اس آدمی نے میرا ریپ کیا لیکن مجھے اس پر بالکل بھی غصہ نہیں کیونکہ۔۔۔‘ معروف مصنفہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

اُناسی سالہ جرمین گریئر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”یہاں میں اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے میری 19ویں سالگرہ سے کچھ دن پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میں ایک بار میں تھی جہاں ایک سکول کی رگبی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے مجھ پر حملہ کیا۔ اس نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ مجھ پر بے حد تشدد بھی کیا۔ مجھے نہیں یاد کہ اس نے مجھے کتنے تھپڑ مارے، میں جب بھی ’نہیں، یا ایسا نہ کرو‘ کہتی، وہ مجھے زوردار تھپڑ جڑ دیتا۔ حتیٰ کہ میں نیم بے ہوش ہو گئی۔اس سب کے باوجود مجھے اس لڑکے پر بالکل غصہ نہیں آیا اور میں نے اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ نہیں کی تھی۔کیونکہ میرے خیال میں یہ وقت کازیاں تھا۔ اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ میں اب آپ کو سنا رہی ہوں۔ اگر میں اس وقت پولیس کے پاس چلی جاتی تو اسی وقت پوری دنیا میں میری جگ ہنسائی ہوجاتی۔ اس لڑکے نے جب میرے ساتھ یہ سب کچھ کیا تو میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ ایسا کچھ خود اس لڑکے کے ساتھ بچپن میں ہو چکا ہو گا۔ کسی نے اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا ہو گا جس کی وجہ سے آج اس نے یہ میرے ساتھ کیا۔مجھے آج بھی اس پر غصہ نہیں ہے، ہاں کسی اور انداز سے مجھے اس پر شرمندگی ضرور ہوتی ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).