نواز شریف اور آصف علی زرداری کی خفیہ ملاقات کہاں اور کس نے کرائی؟


سینئر صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا ہے کہ باخبر ذرائع کے مطابق چند روز قبل میاں محمد نواز شریف اور آصف علی زرداری میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ جگنو محسن کی وساطت سے نجم سٹھی کے گھر پر ہوئی۔ اگر شواہد کے ساتھ واضح تردید سامنے نہیں آتی تو اس اطلاع پر یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہ تھی۔

زرداری نواز شریف ملاقات کا ایجنڈا معلوم نہیں وہ سکا اور نہ ہی اس کا نتیجہ جاننے کا کوئی طریقہ موجود ہے۔ تاہم ہارون الرشید رائے دیتے ہیں کہ 25 جولائی کو ایک پُرامن قومی الیکشن کا انعقاد دکھائی نہیں دیتا۔ سیاست میں اصل اہمیت بیانات اور ارادوں کی نہیں‘ حالات کی ہوتی ہے۔ فیصلہ کن امر یہ ہو گا کہ وقت کے دھارے کا رخ کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).