سرگودہا کے صوبائی حلقہ پی پی 81میں ایک اور ڈرامائی تبدیلی

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92سے سید جاوید حسنین شاہ اور میکن برادری کی آپس میں سیاسی مخالفت کی وجہ سے شفقت عباس میکن اور دیگر میکن برادری سید جاوید شاہ کی حمایت سے کترا رہے تھے اور آزاد امیدوار سابق ایم این اے سردارشفقت حیات بلوچ کی حمایت کررہے تھے جنہوں نے ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ دیئے جانے پر آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔
اس حلقہ سے قومی و صوبائی امیدوار کے ایک ہی پیج پر آ جانے سے ن لیگ کی سیاسی پوزیشن کافی مستحکم ہو گئی ہے ۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف بھی سرگودہا کے حلقہ این اے 92سے اپنا امیدوار تبدیل کر چکی ہے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں ظفر احمد قریشی سے ٹکٹ لیکر سیال شریف کے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

