ڈاکٹروں نے پیدائشی خواجہ سرا کو اس کے بازو کے ذریعے مردانہ اعضا فراہم کر دئیے


ڈاکٹروں نے خواجہ سرا کو اس کے بازو کے ذریعے مرد بنا دیا، ایسا کام کر ڈالا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا یہ بھی ممکن ہے

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے اینڈریو کے بازو اور ٹانگ سے گوشت کاٹ کر اس سے مردانہ عضو بنایا اور اسے اینڈریو کے جسم کے ساتھ لگا دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے خصیوں کی جگہ دو الیکٹرک پمپ نصب کیے ہیں جو ایستادگی میں مدد دیں گے۔ ان پمپس کے ذریعے عضو میں ہوا بھر جائے گی اور وہ ایستادہ ہو جائے گا اور جب پمپ بند کیے جائیں گے تو واپس سکڑ جائے گا اور اینڈریو جب چاہے یہ پمپ آن یا آف کر سکتا ہے۔اینڈریو کا کہنا ہے کہ ”میں نے اپنی پوری عمر جنسی عمل کے بغیر گزاری ہے۔ میری ایک گرل فرینڈ بھی ہے جس کا نام فیڈرا ہے۔ ہم 6سال سے ایک ساتھ ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ اب میں بھی ایک بھرپور مردانہ زندگی گزار سکوں گا۔“

Facebook Comments HS