نوازشریف کو صرف اپنے دکھ کا احساس ہوتا ہے: چوہدری نثار
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو اپنے دکھ کا فوری احساس ہو جاتا ہے۔ ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ جو دکھ دوسرے کو پہنچاتے ہیں ان کا نوازشریف کو احساس نہیں ہوتا ۔
نوازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قوم کو یہ توبتائیں کہ ان کو میرے کس بیان پر دکھ ہوا ہے؟
چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اب بھی عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔


