دعا کرنی چاہیے کہ علیم خان اور عون چودھری ملکر ملک کے تمام مسائل حل کر سکیں: ایاز امیر


معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں تمام عوامل ایک ہی سیاسی پارٹی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، دعا کرنی چاہئے کہ علیم خان اور عون چودھری ملکر ملک کے تمام مسائل حل کر سکیں۔

نجی ٹیلی ویژن چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہا کہ ایک زمانے میں تمام گناہوں کی جڑ ایک جماعت پیپلز پارٹی کو سمجھا جاتا تھا اور ایک زمانے میں تمام کرپشن اور پیسے اکٹھا کرنے کا الزام مسلم لیگ ن پر لگایا جاتا تھا لیکن اس وقت دونوں جماعتیں طاقت کھو بیٹھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہے کہ نوازشریف نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہترنہیں ہیں جس کیلئے پیش قدمی کی ضرورت ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).