احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی


سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت میں نیا موڑ آ گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر سماعت سے معذرت کر لی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق جج محمد بشیر کی معذرت کا خط اسلا م آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت کو منتقل کردیں کیونکہ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کر چکا ہوں، اس لیے اب العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کردیں کیونکہ نواز شریف کے وکیل نے بھی مجھ پر اعتراض کیا ہے اور ملزم کے وکیل کے اعتراض کے بعد سماعت کرنا ممکن نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).