عمران خان کو سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد میں ناکام جلسوں کی ہیٹ ٹرک مبارک ہو: مریم اورنگزیب


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست 25 جولائی کو دفن کردیں گے۔ انہیں سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد مین یکے بعد دیگرے تین ناکام جلسوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کی قیادت میں ن لیگی خواتین نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے حق میں ریلی نکالی اور اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ ن لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کے سیالکوٹ ، جھنگ اور فیصل آباد کے جلسے ناکام رہے۔ عوام نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گالیوں کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو سیاسی بہروپیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ جلسے کی خالی کرسیوں کے بعد اب بلے کے نصیب میں خالی بیلٹ باکس ہوں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‏پاکستان میں طاقتورجمہوریت کا سورج طلوع ہو گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے جو شیروانی سلوائی ہے، وہ چوتھی مرتبہ کسی اور طریقے سے پہن لیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).