نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم کی طبیعت ناساز ہو گئی: شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے


سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس پر شہباز شریف اپنا دورہ مختصر کر کے فوراً جاتی امرا روانہ ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کاہنہ میں خطاب کر رہے ہیں کہ انہیں والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کا علم ہوا جس پر وہ فوراً اپنا دورہ مختصر کر کے جاتی امرا واپس چلے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آج بینک سٹاپ، نشتر کالونی، یوحنا آباد، گجومتہ اور حلقے کے دیگر علاقوں کے دورے پر گئے جہاں انہوں نے عوام سے خطاب بھی کیا۔ جب وہ کاہنہ پہنچے تو والدہ کی طبیعت ناسازی کا علم ہوا جس پر وہ دورہ مختصر کر کے جاتی امرا چلے گئے۔

یاد رہے کہ شریف برادران کی والدہ شمیم بیگم نے اپنے صاحبزادے نواز شریف اور پوتی مریم کی گرفتاری پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ بے قصور ہیں، اگر وہ جیل گئے تو میں بھی ان کے ساتھ ہی جاؤں گی۔ شمیم بیگم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل میرا بیٹا نواز شریف جس نے اس ملک کو روشن کیا، مجھ سے ملنے آ رہا ہے، میرا ایمان ہے کہ تینوں بے قصور ہیں، ظالموں کو اللہ کے خوف سے ڈرنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).