ڈی جی ایوی ایشن طیارہ لیکرسیرپر نکل پڑے،مسافر پرواز کا انتظار کرتے رہے


ڈی جی ایوی ایشن طیارہ لیکرسیرپر نکل پڑے،مسافر پرواز کا انتظار کرتے رہے

ڈی جی سول ایوی ایشن پی آئی اے غلام حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ سرکاری طیارہ لے کر نانگا پربت کی فضائی سیر کراتے رہے ٗ اسکردو ایئر پورٹ پر مسافر پرواز کا انتظار کرتے رہے۔ڈی جی سول ایوی ایشن غلام حسن بیگ کا کہنا تھا کہ نانگا پربت کی ایئر سفاری پر طیارہ لے جانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، پی آئی اے کے سی ای او کی دعوت پر تھا۔تفصیلات کے مطابق سیر سپاٹے کیلئے طیارہ پی آئی اے کے سینئر ڈائریکٹر نے فراہم کیا جبکہ وی آئی پی مہمانوں میں گلگت بلتستان کے سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکبر تابان بھی شامل تھے۔اسکردو ائیر پورٹ کے بیت الخلا بھی وی آئی پی مہمانوں کیلئے مختص کیے گئے اور ہزاروں روپے کے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو باتھ روم تک استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔سیر سپاٹے کے بعد طیارہ اسکردو ائیر پورٹ پر اترا تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو آڑے ہاتھوں لیا،جبکہ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن غلام حسن بیگ کا کہنا تھا کہ نانگا پربت کی ایئرسفاری پر طیارہ لے جانے سے میرا کوئی تعلق نہیں، پی آئی اے کے سی ای او کی دعوت پر تھا۔ پی آئی اے نے کہا تھا کہ وہ ایئرسفاری شروع کر رہی ہے تاہم ایئر سفاری جانے والی پرواز پر میرے کوئی دوست نہیں تھے۔ اسکردو ایئرپورٹ پر بدنظمی کی ذمہ دار پی آئی اے انتظامیہ ہے، مسافروں کی پریشانی کا نوٹس لیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خط لکھ کر پی آئی اے انتظامیہ سے وضاحت مانگی ہے، ایئر لائنز کو ریگولیٹ اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

Facebook Comments HS