پی آئی اے؛ باکمال سروس دینے والے لاجواب لوگ کس حال میں ہیں؟


مصدقہ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فضائی میزبان اور دیگر فضائی عملہ گذشتہ دس مہینے سے آدھی تنخواہ پر گزارہ کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2017 سے ملازمین کو بین الاقوامی فلائنگ اور دیگر الاونسز ادا نہیں کیے گئے۔ معمول کے مطابق گروپ 4 تک کے ملازمین کو تنخواہ 10 تاریخ اور اس سے اوپر کے گروپ میں شامل ملازمین کو تنخواہ 14 تاریخ تک ادا کی جاتی ہے۔

ملازمین کے مطابق انتظامیہ سے شکایت کرنے پر فنڈز موجود نہ ہونے کا بتایا جاتا ہے اور پیسہ مل جائے تو اس سے جہاز کی دم پینٹ کرنا شروع کر دی جاتی ہے۔ موجودہ سی ای او کے بلند و بانگ دعوے اور تقریبا روز چمکتے دمکتے جدید تراش خراش کے پہناووں میں ملبوس ماڈل ویڈیوز اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ پی آئی اے کی ترقی تو چاہتے ہیں اور فنڈز بھی موجود ہیں لیکن عملے کو بروقت تنخواہ اور الاؤنسز کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ پاتی۔

مزید اطلاعات کے مطابق رواں ماہ کی تنخواہ ابھی تک تقریبا بیس فیصد ملازمین کو ادا نہیں کی گئی جس کی وجہ پے رول سسٹم کا کریش ہونا بتایا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).