نواز شریف کا اسپتال منتقل ہونے سے انکار
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسپتال منتقل ہونے سے انکار کر تے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ انہیں جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جیل میں درکار طبی سہولتیں فراہم کرنے پر اصرار کر رہے ہیں، جبکہ پمز میڈیکل بورڈ نے بھی نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں درکار طبی سہولت میں تاخیر سے نواز شریف کے خون میں یوریا کی مقدار بڑھی۔ جیل انتظامیہ سمجھتی رہی کہ نواز شریف کو دل کی تکلیف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے نواز شریف کا جیل میں تین بار معائنہ کیا، اور بلڈ ٹیسٹ بھی کرائے تھے۔
Facebook Comments HS


