اداکارہ کبری سیٹھ نے سیکریڈ گیمز میں برہنہ کردار کیسے ادا کیا؟


اداکارہ کبری سیٹھ کے کردار ” ککو ‘ کو فلم سیکریڈ گیمز میں جتنی توجہ ملی ہے ،اوریجنل کتاب میں یہ کردار اتنا اہم نہیں تھا۔

اس فلم میں کبریٰ ایک ایسے ٹرانس جینڈر کا کردار نبھا رہی ہیں جو پیدائشی لڑکا تھا لیکن ایک لڑکی کی طرح اپنی زندگی گزار رہا ہے۔

سیکریڈ گیمز کے ایک سین مین کبریٰ کو برہنہ دکھایا جانا تھا۔ یہی وہ سین ہے جس میں نواز کو پتہ چلتا ہے کہ ککو ایک لڑکی نہیں ہے ۔اس سین کیلئے کبریٰ کو برہنہ ہونا تھا اور اس سے پہلے انہوں نے کیمرا کیلئے ایسا نہیں کیا تھا ۔

 

سیکریڈ گیمس : اس اداکارہ نے بتایا ، انوراگ کشیپ نے کیسے کروایا نیوڈ سین

اداکارہ کبریٰ سیٹھ سیکریڈ گیمز میں نواز الدین صدیقی کی معشوقہ بنتی ہیں۔

ویب سائیٹ ٹائمز ناؤ سے انٹرویو کے دوران کبریٰ نے بتایا ، ” اس سین کیلئے انوراگ کشیپ نے مجھے تیار کیا ۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ کسی ایسے انسان کو یاد کرو جسے تم پیار کرتی ہو لیکن پا نہیں سکتی، یہ بھول جاؤ کہ تم کس لباس میں ہو، کچھ ہی دیر بعد میری آنکھوں میں آنسو آ گئے’۔

کبریٰ بتاتی ہیں کہ اس کے بعد انوراگ نے وہ سین 7 مرتبہ شوٹ کیا اور ساتوں بار میں روتی رہی ۔

وہ بار بار کہتے کہ دیکھو غصہ مت کرنا لیکن ہم اسے بس ایک بار اور کریں گے۔ آخری شاٹ پر میں فرش پہ گری ہوئی تھی اور کٹ بولے جانے کے بعد بھی رو رہی تھی۔ سیٹ پر تالیاں بجیں اور میں خاموش اپنے روم میں چلی گئی۔ مجھے اس وقت نہیں پتہ تھا کہ وہ سین کیسے ہوا ہے لیکن جب اسکرین پر میں نے اسے دیکھا تو مجھے اس کی خوبصورتی سمجھ آئی “۔

ایک ٹرانسجینڈر کو نیوڈ دکھانے والے اس سین پر بھارتی میڈیا میں کوئی تنازع سامنے نہیں آیا ہے۔ سیکریڈ گیمز میں برہنہ پن کے کئی ایسے سین ہیں لیکن ابھی تک اس ویب سیریز کے ساتھ صرف راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی کے بارے میں نازیبا لفظ کہے جانے کا تنازعہ ہی سامنے آیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).