عمران خان خود کو خدا سمجھتے ہیں؛ ریحام خان
ریحام خان نے اپنی کتاب میں ہی عمران خان کی نجی زندگی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا تھا لیکن اب دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے عمران خان کے متعلق کہا ہے کہ ”عمران خان خود کو خدا سمجھتے ہیں اور وہ ایسے منافق شخص ہیں جو اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔میں نے ان سے شادی اس لیے کی تھی کہ میں ان کے نظریات پر یقین رکھتی تھی لیکن شادی کے بعد معلوم ہوا کہ وہ سب کچھ جعلی تھا۔ ان کا جو تشخص عوام کے سامنے ہے، حقیقت میں وہ اس کے برعکس ہیں۔“
ریحام خان نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ ”عمران خان کے بے صلاحیت ہونے کا عالم یہ ہے کہ انہیں بینکوں کی اے ٹی ایم سے رقم نکالنا بھی نہیں آتی اور حتیٰ کہ وہ مائیکروویو بھی نہیں چلا سکتے۔ اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ وہ پاکستان کی واحد سیلیبرٹی ہیں اور ہر کوئی اپنے ہر کام کے لیے ان کی طرف ہی دیکھتا ہے۔ میں نے ایک موقع پر انہیں کہہ دیا تھا کہ آپ کی زندگی کسی افسانوی کہانی جیسی ہے جس کا حقیقی زندگی سے کوئی واسطہ نہیں۔“


