عمران خان کی جیت پہ ریحام خان کا تحریری رد عمل

میل آن لائن کے مطابق ریحام خان نے کہا ہے کہ ”عمران خان کے ساتھ شادی کے بعد میرے پاس علیحدگی کا آپشن موجود تھااور میں اس سے علیحدہ ہو گئی لیکن پی ٹی آئی کے الیکشن جیتنے کے بعد پاکستانیوں کے پاس ایسا کوئی آپشن نہیں رہا۔ اب پاکستانی چاہتے ہوئے بھی خود کو عمران خان سے الگ نہیں کر سکتے۔ اب پاکستانیوں کو عمران خان کے چوری کے مینڈیٹ کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔“
بھارتی ویب سائٹ دی پرنٹ پر شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ”عمران خان نے بالآخر وہ کچھ پالیا جو وہ کسی بھی قیمت پر چاہتا تھا، اس خبر پر میرا ردعمل صرف اتنا ہے کہ میں بہت مطمئن ہوں کہ میں عمران خان کے ساتھ نہیں ہوں۔تاریخ میں عمران خان کو لوگوں کا مینڈیٹ چوری کرنے والے شخص کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ جہاں تک میرا سوال ہے تو میرے لیے ایسے مرد کے ساتھ رہنا اہم ہے جو اپنی اور دوسروں کی عقل و دانش اور صلاحیتوں کی عزت کرتا ہو۔ ایسے مرد کے ساتھ میں نہیں رہ سکتی جو اپنی شخصی سالمیت اور عزت نفس پرپے درپے سمجھوتے کرے اور لوگوں کی نظروں میں مذاق بن کر رہ جائے۔اب پاکستانیوں کو ایک ایسے ہی شخص کے ساتھ رہنا ہو گا، میرے پاس آپشن تھا، میں اس سے الگ ہو گئی۔ پاکستانیوں کے پاس یہ آپشن نہیں ہے۔“

