کتے کو تحریک انصاف کا پرچم پہنا کر گولی مارنے والے گرفتار


خیبر پختونخوا پولیس نے گزشتہ دنوں ایک کتے کو تحریک انصاف کا پرچم پہنا کر اس پر تشدد کرنے اور بالآخر گولی مار دینے والے مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا کے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ساری رات کام کرتے ہوئے 12 گھنٹے کی مدت میں دو ملزموں کو صبح پونے سات بجے گرفتار کر لیا ہے جو اس جانور پر تشدد کرنے، اس قتل کرنے اور اس سارے عمل کی ویڈیو بنانے کے مرتکب ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).