’’تحریک انصاف کا نو منتخب ایم پی اے گرفتار کیا جائے‘‘
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ اور پولیس پرتشدد کا ازخود نوٹس لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث 21 افراد کوگرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ 28 ملزمان نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس کو 15 پر ہوائی فائرنگ کی کال موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او ہنجروال رانا افضل اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا اور ان کے ساتھیوں نے ایس ایچ او اور پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وردیاں پھاڑ دیں۔
Facebook Comments HS

