سعد رفیق سمیت پنجاب میں مسلم لیگ ن کے 20 ایم پی اے غائب


شہباز شریف کی سخت ہدایات کے باوجود مسلم لیگ ن کے بیس منتخب نمائندے آج پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے جو پارٹی سے وفاداری یقینی بنانے اور مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے بلائی گئی تھی۔

مسلم لیگ ن کے تمام منتخب نمائندگان کو پارٹی کے ماڈل ٹاؤن کے دفتر میں بلایا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے 129 امیدواروں نے انتخاب جیتا ہے لیکن ذرائع کے مطابق صرف 106 میٹنگ میں آئے تھے۔

بیشتر امیدواروں نے یہ کہا ہے کہ ان کی طبیعت خراب یا کچھ دوسری ناگزیر مصروفیات ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنی اکثریت بنانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس سے پہلے یہ یقین کرنا ضروری ہے کہ اس کے اپنے ممبران اس کے ساتھ استقامت سے کھڑے ہیں اور اس میٹنگ کا یہی مقصد تھا۔

جو ایم پی حضرات اس میٹنگ سے غیر حاضر رہے ان میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق بھی شامل ہیں جو مسلم لیگ ن کی حکومت میں وزیر تھے۔
سورس: دی نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).