وزارتِ داخلہ ملنے کی یقین دہانی سے انکار پر شیخ رشید عمران خان سے ناراض


وزارتِ داخلہ کی یقین دہانی نہ ملنے پر شیخ رشید عمران خان سے ناراض ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے عمران خان سے وزیرِ داخلہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن پی ٹی آئی اور عمران خان نے انھیں کسی قسم کا گرین سگنل نہیں دیا بلکہ کوئی اور وزارت لینے کی پیشکش کی، جس کی وجہ شیخ رشید ناراض ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک وزیرِ داخلہ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ شفقت محمود بھی وزارتِ داخلہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں تاہم وزارتوں کا حتمی فیصلہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان خود کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).