میرے کندھے پر بھی چار ستارے لگا دو تو میں جنرل اسد درانی سے کہیں اچھی کتاب لکھ دوں گا: نجم سیٹھی


سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل (ر) اسد درانی نے فوج کی اجازت کے بغیر بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر کتاب لکھی تو پاکستان میں اس بات پر خوب ہنگامہ ہوا اور پاک فوج نے بھی اس اقدام پر سخت ایکشن لیا تاہم پھر یہ معاملہ ایک دم منظر عام سے غائب ہو گیا ۔اس حوالے سے اب نجم سیٹھی نے ایک حیران کن تبصرہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے نجم سیٹھی سے کہا کہ سیٹھی صاحب تسی وی اک کتاب لکھ دیو۔ (آپ بھی ایک کتاب لکھ دیں) اس پر جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ریحام خان تے کتاب لکھ کر لندن چلی گئی سی،اگر میں کتاب لکھ دیتی تے مینوں غائب کردین گے۔ (ریحام خان تو کتاب لکھ کر لندن چلی گئی تھی۔ اگر میں نے کتاب لکھی تو مجھے مینوں غائب کر دیں گے۔)

اس پر ایک اور صارف نے کہا کہ اگر جنرل درانی کتاب لکھ سکتے ہیں تو آپ کیوں نہیں؟

نجم سیٹھی نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میرے خاکی کندھوں پر چار ستارے لگا دو تو میں ایسی کتاب لکھوں گا جو جنرل درانی کی کتاب سے کئی درجے اچھی ہو گی۔

Facebook Comments HS