وزارت تعلیم رسمی ہونے کا طعنہ؛ وزیر تعلیم شفقت محمود اور حامد میر کا مکالمہ


”وزارت تعلیم رسمی ہے “حامد میر کے شفقت محمود کو اس جواب پر پی ٹی آئی رہنما ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے ایسی بات کہہ دی کہ حامد میر بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

پاکستان تحریک انصاف نے شفقت محمود کو وزارت تعلیم کا قلمندان سونپ دیاہے اور جب اس خوشی کا اظہار انہو ںنے ٹویٹر پر کیا تو حامد میر نے جواب دیتے ہوئے اسے رسمی وزارت قراردیا جس پر شفقت محمود ایک مرتبہ پھر میدان میں آئے اور ایسا جواب دیا کہ حامد بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود کا کہناتھا کہ ”شکریہ حامد میر ، قوم کی ترقی کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے ، میں آپ کی بات سے اتفاق کرتاہوں کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد بہت سے اختیارات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں لیکن وفاقی حکومت انہیں لیڈر شپ دے سکتی ہے اورتعلیم کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کر سکتی ہے ، ایجنڈا دے سکتی ہے ، میں بہتر کام کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ شفقت محمود نے وزارت تعلیم ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”اللہ کے کرم سے میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے میرے پیارے وطن کا وزیر تعلیم بنایا گیاہے ، میں عمران خان کے اس غیر متزلزل اعتماد پر شکریہ ادا کرتاہوں اور امید ہے میں ان کی امیدوں پر پورا اتر سکوں گا ۔“

شفقت محمود کی خوشی دیکھ کر حامد میر بھی میدان میں آئے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”پیارے شفقت محمود اگر آپ وزیر تعلیم بننے پر خوش ہیں تو ہم بھی خوش ہیں لیکن 18 ویں ترمیم کے بعد تعلیم اب صوبے کا اختیار ہے تو وفاقی وزارت تعلیم رسمی ہے، آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ، حامد میر کا کہناتھا کہ وزارت پانی و بجلی ، پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ اور وزارت داخلہ ابھی تک خالی کیوں ہے ؟۔“

Facebook Comments HS