فواد چوہدری نے پی ٹی وی کو آزاد کر دیا


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی(پی ٹی وی) سے سیاسی سنسرشپ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پر سنسر شپ ختم کر دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کو غیر جانبدار رہنے کی ہدایت کر دی، اطلاعات کے شعبے میں 3 ماہ کے دوران کئی تبدیلیاں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو اپنے مواد پر ادارتی خود مختاری حاصل ہوگی اور وہ بغیر کسی سیاسی مداخلت کے اپنی مرضی سے کام کرسکیں گے۔

عمران خان کے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے منصب سنبھالنے کے بعد موجودہ حکومت نے اپنے اختیارات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 19 اگست کو قوم سے کیے گئے پہلے خطاب میں حکومتی اداروں کو خود مختار، کرپشن اور سیاسی مداخلت

سے پاک بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
بشکریہ جنگ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).