میں وزیر داخلہ بن کر ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھا: شیخ رشید


وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھا مگر ریلوے کی وزارت مل گئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری بد نصیبی ہے کہ نیب کے آدھے کیسز ریلوے پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ کم کر کے دکھائوں گا، نفع بھی دوں گا اور روزگار بھی۔

شیخ رشید نے وزیراعظم کی تقریر کو زندگی کی سب سے بہتریں تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کے اصل مسئلوں کی بات کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خدمت کریں گے، 18 گھنٹے کام کریں گے کیونکہ ہمیں ملک کا نقشہ بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 15 فیصد بھی ڈیلیور کر گئے تو لوگ سمجھیں گے کہ ہم نے اپنا کام کر دیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ 25 نئے کمیشن بنیں تب ملک سےکرپشن کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر ریلوے شیخ رشید نے 32 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کرنے اور 20 افراد افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).