موجودہ صورت حال میں مالی خسارہ مزید بڑھے گا: موڈیز


عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بیرونی ادائیگیوں کیلئے اس وقت کافی ہیں اور موجودہ صورتحال میں مالی خسارہ مزید بڑھے گا کیونکہ قرضوں کی لاگت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ موڈیز کے مطابق روپے کی قدرمیں کمی مہنگائی میں اضافہ کرے گی۔ شرح سود میں اضافے سے قرضے مزید مہنگے ہوں گے، جس سے بیرونی قرضوں سے ادائیگیاں مزید مشکل ہو جائیں گی اورپاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کا سامنا ہے جبکہ درآمدی اشیا کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

موڈیز کا مزید کہنا تھا سی پیک کے باعث درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر بیرونی ادائیگیوں کے لئے کافی ہیں، پاکستان کو رقم کی بہت ضرورت ہے جبکہ جاری کھاتوں کاخسارہ جی ڈی پی کے 4.8 فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔ موڈیز نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید کمی ہوسکتی ہے، زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ آئی ایم ایف و دیگرذرائع سے ممکن ہے۔ حکومت پر ایک تہائی بیرونی قرضوں کا بوجھ ہے اور موجودہ صورتحال میں مالی خسارہ مزید بڑھے گا کیونکہ قرضوں کی لاگت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).