عمران خان کا ہیلی کاپٹر پیٹرول سے نہیں اڑتا: عامر لیاقت حسین
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے بیانات نے تحریک انصاف کی صفوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت کے بیانات پر تنقید کر ر ہے ہے۔ تاہم مخالفین پر شمشیر برہنہ کی طرح برسنے والے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عامر لیاقت کے لیے ہدایت کی دعا کردی۔ کوئٹہ میں میڈ یا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے عامر لیاقت کی ناراضی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ردعمل دیتے ہوے کہا کہ ’اللہ ہم سب کو ہدایت دے ‘۔
ادھر پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے بھی عامر لیا قت کے تحفظات پر تبصرے سے گریز کیا اور کہا کہ اس معاملے پر عمران خان ہی بات کریں گے۔
عامر لیاقت نے گورنر ہاوس عشائیے میں نہ بلائے جانے پر پی ٹی آئی کراچی کی قیادت پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے ووٹ عمران خان کو نہیں بلکہ انہیں ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار بلانے کے باوجود وزیراعظم عمران خان مزار قائد پر حاضری کے لیے نہیں آئے۔ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پیٹرول سے نہیں، عشق کی اڑان سے اڑتا ہے۔


