عمران خان کو قتل کرانے کیلئے پاکستان کی اہم مذہبی سیاسی شخصیت کا تحریک طالبان سے رابطہ
نجی ٹی وی کی اینکر سعدیہ افضال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پروٹوکول پر تنقید کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور ان کے سٹاف کو معلوم ہے کہ ان کو کس نوعیت کی لائف تھریٹس درپیش ہیں۔ سعدیہ افضال نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو صوابدیدی اختیارات حاصل ہیں کہ وہ جس انداز میں چاہیں، سفر اختیار کر سکتے ہیں۔
سعدیہ افضال نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انتہائی مستند ذرائع کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی ایک مشہور سیاسی و مذہبی شخصیت نے وزیراعظم عمران خان کو قتل کروانے کیلئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لوکل گروپس سے رابطہ کیا ہے۔ سعدیہ افضال کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں باقاعدہ طور پر اس شخصیت کا نام موجود جس نے عمران خان کے قتل کیلئے ٹی ٹی پی کے لوکل گروپ سے رابطہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم ہائوس سے بنی گالا ہیلی کاپٹر میں جانے پر ملک بھر میں سیاسی اور صحافتی حلقوں میں سخت تنقید کی جا رہی ہے اور اس پر وفاقی وزیر اطلاعات کے ہیلی کاپٹر کے اخراجات کے حوالے سے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کر دیا ہے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات بھی عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال پر یہ کہہ چکے ہیں عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ عوام کو زحمت سے بچانے اور پروٹوکول سے بچنے کیلئے کیا تھا۔


