امریکہ میں غیر ملکی طلبا اور ان کے سپانسرڈ سکولوں کی فیسوں میں عنقریب اضافہ



امریکی حکومت تعلیم کی غرض سے اپنے ہاں آنے والے بعض غیر ملکی طالب علموں اور انکے اسپانسرڈ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں عنقریب اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے امریکی فیڈرل رجسٹر میں مجوزہ ترمیمی فیسوں کی تفصیلات مشتہر کی گئی ہیں،

عوام الناس اور اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پر رواں ماہ، 17 ستمبر تک اپنے کمنٹس، تاثرات اور اعتراضات داخل کر سکتے ہیں ۔ امریکہ میں کسی بھی ترمیم سے پہلے عوام کی آگاہی کا یہ ایک قانونی طریقہ کار ہے۔ غالب امکان یہی ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے مختلف کئٹگریز کی ویزہ فیسوں اور پٹیشنز میں اضافہ نافذالعمل ہو جائے گا۔

مجوزہ اضافہ شدہ فیسوں کی تفصیلات کے مطابق، J کئٹگریز کے تحت سٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیئٹرز پروگرام کے لیے ابتدائی سکول سرٹیفکیشن کی نئی فیس 3 ہزار ڈالر ہو گی جبکہ موجودہ فیس سترہ سو ڈالر ہے۔

اسی طرح سکولوں کی جانب سے ری سرٹیفکیشن کے لیے ایک نئی پٹیشن فیس 1250 ڈالر لاگو کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ I-901 ( SEVIS) اپلائی کرنے کے لیے فیس 220 ڈالر سے بڑھا کر 350 ڈالر ہو گی۔ جبکہ اکثر J ویزہ کئٹگریز کی زیادہ تر فیس 180 ڈالر ہے۔

تعلیمی اداروں کی جانب سے یوایس۔ سی۔ آئی۔ ایس کی جانب سے مسترد کئے گئے فیصلوں کے خلاف ایڈمنسٹریٹیو اپیل فائل کرنے کے لیے ایک نئی 675 ڈالر فیس وصول کی جائے گی۔

اپنی فزیکل لوکیشن ایڈریس یا جگہ تبدیل کرنے والے سکول فارم I – 71 کے ساتھ ایک نئی فیس 655 ڈالر جمع کروائیں گے۔ جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے اپنے سکول کی سائیٹ وزٹ کروانے کی پہلے سے موجود 655 ڈالر فیس بدستور برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).