شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ قید سی آئی ڈی کے جاسوس راجہ انار خان کی یادداشتیں

راجہ انار خاں ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سپیشل برانچ پنجاب پولیس پاکستان کی بنتی بگڑتی سیاسی تاریخ کے چشم دید گواہ ہیں۔ انہوں بہت اہم جگہوں پر تعینات رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیے۔ جتنا عرصہ شیخ مجیب الرحمٰن مغربی پاکستان کی جیلوں میں قید رہ کر اپنے خلاف غداری کے مقدمے کا سامنا کرتے رہے، اس دوران راجہ انار خاں بطور انٹیلی جنس افسر ایک مشقتی کے روپ تمام عرصہ جیل میں ان کے ساتھ رہے۔

”تھانیداری“ ملنے پر میں رو رہا تھا
پہلی تقرری گجرات میں ہوئی
سہالہ میں ٹریننگ انسٹرکٹر کو پانی کا جگ دے مارا
جب میں چوہدری ظہور الٰہی کے بھتیجے چوہدری تجمل حسین کو پکڑ کر تھانے لے آیا
مونگی دی دال والا تھانیدار
جنرل بختیار کے قہقہے
چوہدری فضل الہی کے بھتیجے کی گرفتاری
1965 ء کی جنگ میں میرا حصہ
آرمی کی دو مربعے زمین پر قبضہ میں نے چھڑوا کر دیا
جب میں نے اپنے ایس پی کو تھپڑ دے مارا
جیل میں شیخ مجیب الرحمٰن کے ساتھ بطور سیکورٹی افسر
شیخ مجیب الرحمن محب وطن یا غدار
ڈھاکہ میں سرنڈر کے روز میں پھوٹ پھوٹ کر رو دیا
شیخ مجیب الرحمٰن کانپ رہے تھے
شیخ مجیب الرحمٰن کی چشمہ بیراج آمد
شیخ مجیب الرحمٰن چشمہ سے سہالہ
ذوالفقار علی بھٹو کی شیخ مجیب الرحمٰن سے ملاقات
شیخ مجیب الرحمٰن نے کہا انار خاں! تم میرے ایس پی ڈھاکہ ہو گے

Read more

ڈی سی آفس گجرات کے منشی خاں بھی رخصت ہوئے

1990 ء کی دہائی کے آخری سالوں میں گجرات میں ایک ڈپٹی کمشنر آ کر لگے جن کا نام ملک خیر محمد ٹوانہ تھا۔ سرگودھا کے ایک بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک خیر محمد ٹوانہ 28 مارچ 1997 ء سے 23 نومبر 1999 ء تک پونے تین سال گجرات میں ڈی سی تعینات رہے۔ گجرات کا ڈی سی آفس ان دنوں انگریز دور میں تعمیر کی ہوئی ایک پرانی بلڈنگ میں واقع تھا۔ موجودہ ڈی سی آفس

Read more

ایک باپ بیٹے، حکیم سید ارشاد اور سید مسعود کی یاد میں

ان کی قناعت کا یہ عالم تھا کہ قیام پاکستان کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے اپنے کلیم کے عوض کچہری روڈ گجرات میں ملنے والی عمارت میں سے صرف آدھی بلڈنگ یہ کہتے ہوئے رکھی کہ ”میرے استعمال کے لیے آدھی ہی کافی ہے۔“ باقی آدھی عمارت حکومت کو واپس کر دی۔ نواب آف کالا باغ کی جانب سے ایک کنال کا ملنے والا سرکاری پلاٹ یہ کہہ کر حکومت کو واپس کر دیا کہ ”میرے

Read more

میں نے نواز شریف کو موت سے کیسے بچایا؟

پاکستان کے سیاسی اور صحافتی منظر نامے پر گزشتہ کئی ہفتوں سے میاں نواز شریف کی دوبارہ مبینہ ”ڈیل“ یا ”ڈھیل“ کے حوالے سے گرما گرم بحث جاری ہے۔ اور یارلوگ بڑی دور کی کوڑی ڈھونڈ کر لا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے درمیان گفتگو کے بڑے چرچے ہوئے۔ اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ماضی میں اپنے والد کی طرح آئندہ کسی

Read more

سنہ 1973 کا آئین ایک جج نے دھوتی باندھ کر لکھا تھا

سنہ 1973 ء کے آئین کو بنے رواں ماہ پچاس برس ہو گئے ہیں۔ 10 اپریل کو قومی اسمبلی میں 1973 ء کے آئین کی گولڈن جوبلی بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔ 1973 ء کی اسمبلی کے زیادہ تر اراکین اب اس دینا میں نہیں ہیں۔ تاہم اس اسمبلی کے حیات ممبران میں سے ایک رکن سید قائم علی شاہ کو اسمبلی ہال میں بیٹھے دیکھ کر اچھا لگا۔ یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ ظاہری، قانونی اور

Read more

امریکی سفارتکار کی بیوی 60 سال بعد بھی پاکستان کو کیوں یاد کرتی ہے؟

یہ سال 2001 ء کے ابتدائی مہینوں کی بات ہے۔ جب نیویارک میں مس سوزن سے میری ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب میں بطور صحافی پہلی بار امریکہ آیا تھا۔ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر نیویارک میں بطور صحافی کام کرنے کے لیے مجھے ”یواین میڈیا ایکری ڈیشن“ (پریس کارڈ) درکار تھا۔ اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ نے مقامی و انٹرنیشنل صحافیوں سمیت اقوام متحدہ میں کام کرنے والے ہزاروں سفارتی و نیم سفارتی ملازمین کی ”ایکری ڈیشن“ و

Read more

(حجاز مقدس میں چند روز (روداد سفر

سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی اور پھر وہاں سے پاکستان جانے کے لیے ہم فیملی سمیت نیویارک کے جے۔ ایف۔ کے ائرپورٹ سے گزشتہ سال 28 دسمبر کو جدہ روانہ ہوئے۔ جہاں مکہ اور مدینہ منورہ میں ہمارا زیادہ تر قیام رہا۔ زندگی کا یہ خوبصورت ترین سفر کئی حوالوں سے انتہائی خوشگوار اور یادگار رہا۔ تاہم عمرہ کی ادائیگی کے بعد 4 جنوری کو پاکستان جانے کے لیے جدہ ائرپورٹ پر بار بار لاہور ائرپورٹ کے لیے شیڈول

Read more

جدہ ائرپورٹ پر پاکستانی مسافروں پر کیا بیتی؟

عمرہ کی ادائیگی اور پھر وہاں سے پاکستان ٹرپ کے لیے ہم فیملی سمیت نیویارک کے جان ایف کینڈی ائرپورٹ سے سعودی ائرلائنز کی فلائٹ۔ 20، بوئنگ 777 جیٹ کے ذریعے 28 دسمبر کو ایک ہفتہ عمرہ کی غرض سے پر جدہ پہنچے تھے۔ جہاں مکہ اور مدینہ شریف میں ہمارا زیادہ تر قیام رہا۔ زندگی کا یہ خوبصورت ترین سفر کئی حوالوں سے انتہائی خوشگوار اور یادگار رہا۔ اس یادگار سفر کی تفصیلی روداد ایک الگ مضمون کی صورت

Read more

جب چوہدری اعتزاز احسن انتظامیہ کی مدد سے ایم پی اے بنے

آج سے 47 سال قبل مارچ، 1975 ء میں ضلع کچہری گجرات کی گول عدالت میں اس وقت کے گجرات سے ممبر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر مال و آبپاشی رہے چوہدری محمد انور سماں ایڈووکیٹ کا بہیمانہ قتل ہوا تھا۔ بعد ازاں چوہدری اعتزاز احسن نے مرحوم انور سماں کی وفات سے خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی اس نشست سے بلامقابلہ کامیاب ہو کر اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا۔ اس بلامقابلہ کامیابی کے بعد انہیں پنجاب کابینہ

Read more

جب لنڈے کے کوٹ سے ایک لاکھ سترہ سو ڈالر نکلے (سچی کہانی) :

دسمبر سنہ 2010 کے ابتدائی دنوں کی بات ہے جب ایک روز مجھے نیویارک میں لاہور سے سلیم نام کے ایک پرانے دوست کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ ان دنوں موبائل فون پر عموماً بیرون ممالک خصوصاً پاکستان سے آنے والی کالوں کے اصل نمبروں کی بجائے سکرین پر نامعلوم یا پرائیویٹ نمبر ظاہر ہوتے تھے۔ میرے دوست لاہور کے کسی پی سی او سے کال کر رہے تھے۔ ابتداء میں تو میں ان کی آواز سن کر ڈر گیا کہ خدانخواستہ کوئی بری خبر سنانے کے لیے انہوں نے مجھے کال نہ کی ہو۔

کیونکہ پچھلے دس سال کے دوران سلیم کی جانب سے مجھے امریکہ میں یہ پہلی کال تھی۔ سلیم سے میں نے گھبراہٹ میں پوچھا کہ ”سب خیریت تو ہے نا، اور تمہیں میرا نمبر کہاں سے ملا؟ اس پر وہ کہنے لگا کہ“ جی سب خیریت ہے، فکر والی کوئی بات نہیں۔ نمبر آپ کا میں نے آپ کے گھر سے حاصل کیا ہے۔ میں نے آپ کو ایک اچھی خبر سنانے اور کچھ معلومات لینے کے لیے فون کیا ہے۔ ”سلیم کے منہ سے یہ سن کر مجھے کچھ تسلی ہوئی۔

Read more

پروفیسر سلامت اختر: رہیں نہ رہیں ہم، مہکا کریں گے

ستمبر 2020 ء کی بات ہے۔ کرونا کی وبا ان دنوں زوروں پر تھی۔ کام کاج بند ہونے کی وجہ سے ہمیں بھی فراغت تھی۔ ایسے میں اپنے کالج کے ہسٹری کے سابقہ استاد پروفیسر سلامت اختر صاحب کو فیس بک پر ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ جس کا نتیجہ مثبت نکلا، پروفیسر صاحب کا فیس بک پیج تو بنا ہوا تھا مگر وہ کافی عرصے سے فعال نہیں تھا۔ اسی تلاش میں پروفیسر صاحب کے ڈنمارک میں مقیم صاحبزادے نواز

Read more

ماسکر آرچرڈز: نیویارک میں سیبوں کے تاریخی باغات میں ایک دن

امریکہ میں ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں سیب کی فصل پک کر تیار ہو جاتی ہے۔ لہذا انہی مہینوں میں سیبوں کے بڑے بڑے باغات اور فارمز عوام کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ”ایپل پکنگ“ کا اہتمام کرتے ہیں۔ فیملیز جوق در جوق اپنے بچوں کے ہمراہ سیبوں کے ان باغات میں تازہ سیب توڑنے کے لیے جاتی ہیں۔ امریکہ میں ہر سال اکتوبر 21 ”ایپل ڈے“ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے

Read more

زیر حراست ملزمان پر جنسی تشدد کیوں کیا جاتا ہے؟ پولیس افسران کا موقف

دینا بھر میں زیر حراست ملزمان خصوصاً مرد ملزمان پر جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی تشدد کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ رہا ہونے کے بعد ایسے لوگ اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سے ایک طویل عرصہ مختلف قسم کے ٹروما، صدمے، جسمانی، ذہنی یا نفسیاتی مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔ ایسا تشدد عموماً عادی یا ہارڈ کور ملزمان کے ساتھ ساتھ بعض اوقات چھوٹے موٹے ملزمان کے خلاف بھی کیا جاتا ہے۔ جو عام تشدد سے اعتراف جرم نہیں

Read more

جب جنرل ضیا الحق نے ڈالروں سے بھرا ہوا سوٹ کیس جنرل اختر عبدالرحمن کے حوالے کیا

” جنرل ضیاء الحق نے میرے سیکرٹری احمد بادیب اور جنرل اختر عبدالرحمن کو یہ کہتے ہوئے جنرل اختر عبدالرحمن کے گھر بھیج دیا کہ وہاں جا کر سوٹ کیس میں لائے گئے ڈالروں کی صورت میں کیش کو گنیں۔ بھٹو کی پھانسی نے دنیا بھر میں جنرل ضیاء الحق کے خلاف جذبات کو بھڑکا دیا تھا۔ ضیاءالحق نے فوراً دیکھا کہ ایک کمیونسٹ سپر پاور کے خلاف افغانوں کی مزاحمت کی حمایت کر کے وہ اپنے عمل (پھانسی) سے

Read more

جب وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی رات کی تاریکی میں شہباز شریف سے ملنے نیویارک آئے

اکتوبر، سنہ 2005 ء کا مہینہ تھا۔ جب چوہدری برادران اپنی فیملیوں سمیت انگلینڈ میں جمع تھے۔ وہاں پر ان کی موجودگی کا سبب اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے فرزند چوہدری مونس الٰہی کی شادی کی تقریبات تھیں۔ چوہدری مونس الٰہی کی شادی کی رسومات جب اختتام پذیر ہو چکیں۔ تو ماسوائے چوہدری پرویز الٰہی کے، باقی فیملی ممبران نے پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی وہ دن تھے

Read more

امریکہ نے گزشتہ دو سال کے دوران ریکارڈ کم تعداد میں ویزے جاری کئے

امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت دینا بھر میں قائم امریکی سفارت خانوں اور قونصلیٹس سے سال 2020۔ 2021 کے دوران ریکارڈ کم تعداد میں ویزے جاری کئے گئے۔ ان ویزوں میں امیگرانٹ اور نان امیگرانٹ دونوں کیٹیگریز کے ویزے شامل تھے۔ امریکہ ہر سال دینا بھر میں تمام کیٹیگریز کے اوسطاً 85 لاکھ سے لے کر 1 کروڑ کے قریب صرف نان امیگرانٹس ویزے جاری کرتا ہے۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق

Read more

ماہ رخ چوہان: 23 سال کی عمر میں سی ایس ایس کرنے والی لڑکی

کامیابی انہی لوگوں کے قدم چومتی ہے جو محنت، صبر اور استقامت کے ساتھ زندگی کے کسی بھی میدان میں نکل کر جدوجہد کرتے ہیں اور مستقبل میں کچھ کر گزرنے کی تمنا رکھتے ہیں۔ اور بے شک محنت اور کمٹمنٹ جہد مسلسل کرنے والوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔ پاکستان کے ضلع گجرات کی تحصیل کھاریاں کے محلہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ماہ رخ چوہان نے بھی رواں سال سی ایس

Read more

24 سالہ پاکستانی نوجوان احمد جمال وٹو نے ورلڈ بینک کی جاب کیسے حاصل کی؟

عمر کے جن موسموں میں ہمارے ہاں زیادہ تر نوجوان عشق و مستی اور غم جاناں کے دکھ پالتے ہیں، ایسے ہی موسموں میں ان چکروں میں پڑنے کی بجائے ایک نوجوان نے اپنے کیریئر اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے دنیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں، برطانیہ اور امریکہ کا رخ کیا۔ پھر وہاں سے ہوتا ہوا پہلے اقوام متحدہ کی ملازمت میں گیا۔ مگر پھر وہاں پر رکے رہنے کی بجائے جواں عمری میں ہی بین الاقوامی مالیاتی

Read more

1993 ءتحریک عدم اعتماد: جب سیکرٹری پنجاب اسمبلی حبیب گورائیہ کا اغواء آئی جی پنجاب کو بھی لے ڈوبا

آج سے کم و بیش 29 سال پہلے 1993 ء کا سال پاکستان میں اہم سیاسی واقعات اور تبدیلیوں کا سال تھا۔ آج کل کے موجودہ حالات کی طرح ان دنوں بھی عدم اعتماد کا کھیل کھیلا جا رہا تھا۔ خصوصاً صوبہ پنجاب میں غلام حیدر وائیں کی حکومت اس وقت کے سپیکر پنجاب اسمبلی میاں منظور احمد وٹو کے ہاتھوں گرائے جانے کے بعد سے کچھ زیادہ ہی تیزی آ گئی تھی۔ 18 اپریل 1993 ء کو صدر غلام

Read more

نیو یارک میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی پاکستانی امریکن نافیہ اکرام کی المناک کہانی

نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی کے علاقے ایلمونٹ میں کمیونٹی لیڈروں، پاکستانی امریکن اور ہوفسٹرا یونیورسٹی کی طالبہ، نافیہ اکرام کے خاندان نے ایک بار پھر پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نافیہ پر ایک سال قبل بغیر کسی اشتعال کے تیزاب پھینکنے والے حملہ آور کو تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ تیزاب سے حملہ کرنا دنیا بھر میں ہونے والے سرفہرست جرائم میں سے ایک سنگین جرم بن گیا ہے۔ نیویارک کی ایک پاکستانی امریکن

Read more

پاکستانی نژاد امریکیوں کے امریکی سیاست میں بڑھتے قدم

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی وابستہ شخصیات خصوصاً ابھرتی ہوئی نوجوان نسل زندگی کے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ اب سیاست کے میدان میں بھی بھرپور طریقے سے نہ صرف حصہ لے رہی ہے، بلکہ واضح اکثریت سے جیت بھی رہی ہے۔ اس کی حالیہ مثال دیگر امریکی ریاستوں کے ساتھ ساتھ نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا جو نیویارک، نیو جرسی اور کنکٹی پر مشتمل ہے ہیں۔ یہاں سے ابھی چند ماہ پہلے نیو جرسی کی سٹیٹ

Read more

پاکستانی نژاد امریکی آغا صالح نیویارک کے گورنر کا انتخاب لڑیں گے

نیویارک کے معروف پولیٹیکل تھنکر، دانشور، ریفارمر اور کمیونٹی کی متحرک شخصیت انجنئیر آغا محمد صالح نے نیویارک کے گورنر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ”ہماری ریاست میں جمہوریت، انسانی وقار اور خوشحالی کو بحال کریں، اپنے ووٹ اور تعاون سے ہماری مہم کو با اختیار بنا کر“ ۔ یہ آغا صالح کا انتخابی نعرہ ہے۔ آغا محمد صالح امریکہ میں پہلے مسلمان، واحد ایشیائی مسلم اور پاکستانی نژاد امریکی ہوں گے، جو نیویارک کے گورنر کا انتخاب

Read more

دوران پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دل بند ہو جانے والی نوجوان لڑکی پر کیا بیتی؟

گزشتہ سال 31 نومبر کو پاکستان میں کوئی پچاس روز گزارنے کے بعد میں امریکہ واپسی کے لیے محو پرواز تھا۔ دبئی ائرپورٹ چھوڑنے کے بعد امارات ائر لائنز کی دیو ہیکل ائر بس 320 کی خوش شکل فضائی میزبانیں اور کریو ممبرز مسافروں کو ڈنر سرو کرنے کے بعد بیک اینڈ پر ٹولیوں کی صورت میں خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ اس سمے پینتیس چھتیس ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتے ہوئے جہاز کی آب فالتو لائٹس بجھا دی گئی

Read more

سنہ 1986 میں وزیر اعلیٰ نواز شریف تحریک عدم اعتماد سے کیسے بال بال بچے؟

آج کل وطن عزیز میں تحریک عدم اعتماد کے خوب چرچے ہیں۔ میڈیا ڈھونڈ ڈھونڈ کر پاکستان کے سابق وزرائے اعظم کے خلاف پیش کی گئی تحریکوں کی تاریخ اور اس کی کھوج کاری میں مصروف ہے۔ ہمارے ہاں ایس قسم کی عدم اعتماد تحریکیں کس طرح، اور کس کے ایما پر لائی جاتی ہیں۔ اور انہیں کامیابی یا ناکامی سے کیسے انجام پذیر کیا جاتا ہے۔ اس سے تاریخ و سیاست سے دلچسپی رکھنے والے سبھی صاحبان علم واقف

Read more

کیا یوکرین میں امریکی سٹنگر میزائل ایک بار پھر روس کو ناکوں چنے چبا سکیں گے؟

ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کو طیارہ شکن سٹنگر میزائل بھیج رہے ہیں، جو روسی ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔ امریکی سکریٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں گزشتہ جمعہ کے روز کہا تھا کہ ”انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو یوکرین کو فوری طور پر 350 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرنے کا اختیار دیا ہے، تاکہ اسے روس کی بلا اشتعال

Read more

سزائے موت کا فیصلہ سنانے کے بعد جج اپنے قلم کی نب کیوں توڑتے ہیں

گزشتہ دنوں 1919 ء میں ہوئے سانحہ جلیانوالہ والا باغ امرتسر پر بنی ایک تاریخی فلم ”سردار اودھم“ نیٹ فلیکس پر دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ انگلش ڈبنگ کے ساتھ اس تاریخی فلم کے مکالمے، اداکاری، ڈائریکشن، فلمائے گئے مناظر و مقامات دیکھنے والے کو بور نہیں ہونے دیتے۔ سردار اودھم سنگھ وہی ہے جس نے اس واقعہ کے بعد برطانیہ جا کر 1940 ء میں سانحہ جلیانوالہ باغ کے ذمہ دار لیفٹیننٹ گورنر مائیکل اڈوایئر کو قتل کر دیا تھا۔

Read more

جب ڈپٹی کمشنر استانی جی کے عاشق ہوئے – سچی کہانی

کچھ عرصہ پہلے جیو ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک ڈرامے ”ادھوری عورت“ کی چند ابتدائی قسطیں دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ ڈرامے کی کہانی میں اداکار (فیصل قریشی) زین کے نام سے ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھنے والے ایک ڈپٹی کمشنر کا کردار ادا کر رہا ہوتا ہے۔ ضلع کے بعض سرکاری سکولوں میں شام کی کلاسز شروع کرنے کے سلسلے میں سرکاری خواتین ٹیچرز کے انٹرویوز ڈپٹی کمشنر خود کر رہا ہوتا ہے۔ جبھی انٹرویو کے لیے

Read more

امریکی ریکارڈ تعداد میں اپنی شہریت کیوں چھوڑ رہے ہیں

امریکی شہریوں میں اپنی امریکی شہریت ختم کر کے امریکہ بدر ہونے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ایسے امریکیوں میں زیادہ تر بڑے بڑے مالدار امریکی بھی شامل ہیں۔ وفاقی حکومت کے سرکاری جریدے ”فیڈرل رجسٹر“ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران تقریباً سینتیس ہزار ( 37000 ) امریکی اپنی شہریت سے دستبردار ہوئے۔ صرف سنہ 2020 ء میں ریکارڈ ( 6705 ) امریکی شہریوں نے اپنی شہریت چھوڑی۔ سنہ 2021 ء کے

Read more

چوہدری محمد اسلم: اب جو ہم تم میں نہیں خاک میں پنہاں ہو کر

مولانا ابو اعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی، جماعت اسلامی کے سابق رکن مرکزی مجلس شوریٰ اور 30 سال امیر جماعت اسلامی گوجرانوالہ رہنے والے چوہدری محمد اسلم نیویارک کے علاقے بفلو میں 31 جنوری، 2022 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کی عمر 102 سال پندرہ دن تھی۔ اور وہ گزشتہ دس سال سے اپنے بیٹوں کے پاس امریکہ میں مقیم تھے۔ ایک وضعدار سیاست دان، پکے اور سچے مسلمان چوہدری محمد اسلم

Read more

ارشد چوہدری: بے نظیر بھٹو کا پروفیسر بھی رخصت ہو گیا

دن بروز منگل 18 جنوری، سنہ 2022۔ یہ بروکلین، نیویارک کے میمونڈیز میڈیکل سنٹر کے کمرہ نمبر 724 کا منظر ہے۔ جہاں ایک بیڈ پر کرونا کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر لائے گئے ہمارے صحافی دوست ارشد چوہدری آکسیجن ماسک لگائے لیٹے ہوئے ہیں۔ ان کے سرہانے لگی مانیٹرنگ سکرین ان کا آکسیجن لیول 93 / 94 دکھا رہی ہے۔ ہم ان کے مجھ سمیت تین دیرینہ صحافی دوست ندیم منظور سلہری اور نیو جرسی سے سلیم صدیقی ان کی

Read more

سنہ 2020: 10474کل پاکستانی شہریوں نے امریکی گرین کارڈ حاصل کیے

                                                                                                     سنہ 2020 ء اور 2021 ء امریکی امیگریشن کے حوالے سے سست روی کے سال رہے۔ کوڈ۔ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے سال 2020 میں زیادہ عرصہ دینا بھر میں امریکی قونصل خانے اور سفارت خانے، ماسوائے ہنگامی صورت حال کے عام پبلک کے لیے بند رہے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں امیگریشن کی سہولیات فراہم کرنے والے محکمے ’یونائٹیڈ سٹیٹس سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز‘ (USCIS) کے دفاتر بھی انٹرویوز کے لیے کئی ماہ بندش کا شکار

Read more

شبیر حسین گھمن: چند یادیں چند باتیں

شبیر حسین گھمن سے میری آشنائی کوئی چار دہائیاں پہلے ہوئی تھی. جو آہستہ آہستہ گہری دوستی میں تبدیل ہوتی چلی گئی. گجرات کے محلہ  فیض آباد میں ہمارے گھر سے کوئی دو گلیاں چھوڑ کر ان کا کریانہ سٹور تھا. جو ان کے بڑے بھائی غلام رسول کے نام سے زیادہ جانا جاتا تھا. ان دنوں  ہمارے ہمسائے میں بلکہ پورے محلے میں دو ہی بڑے کریانہ سٹور ہوتے تھے. ایک مہر یوسف دکاندار کا اور دوسرا شبیر حسین اور

Read more

کمالیہ نکیل کیس: ہاں میں نے نکیل ڈالنے کا حکم دیا تھا

1974 ء کی بات ہے، میں ان دنوں پنجاب کے ضلع جھنگ میں انسپکٹر سی آئی اے تعینات تھا۔ پنجاب کے جو تین علاقے ان دنوں جرائم میں سر فہرست تھے، ان میں سے ایک ضلع جھنگ بھی تھا۔ دوسرے دو علاقے ضلع گجرات کی تحصیل پھالیہ اور ملک وال تھے۔ جہاں قتل اور مویشیوں کی چوری کی وارداتیں بہت عام تھیں۔ ضلع جھنگ میں ایسی ہی وارداتوں کے قلع قمع کے لیے مجھے انسپکٹر کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی

Read more

امجد اقبال کے امریکہ پہنچنے کی کہانی

ضلع گجرات کے  قصبے شادیوال کے جم پل امجد اقبال بھی بالآخر امریکہ آ کر آباد ہو گئے ہیں. کرونا شروع ہونے سے چند   روز پہلے مارچ 2020ء میں وہ فیملی سپانسرشپ سکیم کے تحت، اپنے چھوٹے بھائی اور ہمشیرہ کی فیملیوں کے سولہ افراد کے ہمراہ امریکہ آئے تھے. امریکہ آ کر بسنے کے انتظار میں انہیں اور ان کی فیملیز کے دیگر افراد کو لگ بھگ پندرہ سال طویل انتظار کرنا پڑا. امجد کا چھوٹا بھائی منصف اقبال، 1999ء

Read more

امریکہ آنے والے سٹوڈنٹس کی تعداد میں کمی کیوں آنے لگی؟

امریکی ادارے دی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور یو۔ ایس ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹس، بیورو آف ایجوکیشن اینڈ کلچرل آفئیرز ہر سال دینا بھر سے تعلیم کی غرض سے امریکہ آنے سٹوڈنٹس کے متعلق اپنی تفصیلی رپورٹ دسمبر کے مہینے میں جاری کرتے ہیں۔ رواں ماہ جاری کی جانے والی ”اوپن ڈورز“ رپورٹ کے مطابق سال 2020۔ 2021 کے دوران مجموعی طور پر دینا بھر سے نو لاکھ چودہ ہزار پچانوے ( 914095 ) طلباء تعلیم کی غرض سے امریکہ آئے۔

Read more

بے نظیر بھٹو کے قاتل کیوں نہ پکڑے جا سکے

 2007ء میں، میں چار ماہ کے لیے امریکہ سے پاکستان آیا، تاہم کسی وجہ سے یہ  قیام چار ماہ سے ہوتا ہوا اٹھارہ ماہ  طویل ہو گیا. جنرل پرویز مشرف ان دنوں پاکستان کے سیاہ و سفید کے مالک تھے. وہ ایک جانب بے نظیر بھٹو سے ڈیل (این آر او)  کے خواہاں تھے. تو دوسری جانب بے نظیر بھٹو بھی اپنے خلاف مقدمات سمیت وزیراعظم بننے کی تیسری ٹرم کے ساتھ نواز شریف کی پاکستان آمد کی خواہش مند تھیں.

Read more

پاکستان میں 50 روز

پاکستان میں 50 روز گزارنے کے بعد رواں ہفتے ہماری امریکہ واپسی ہو گئی ہے۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے امارات کی براستہ دوبئی، نیویارک کے لیے ایک طویل اور تھکا دینے والی ساڑھے اکیس گھنٹوں پر محیط پرواز کے بعد جب نیویارک کے جان۔ ایف۔ کینیڈی (JFK) ائرپورٹ سے باہر نکلے، تو نیویارک کی ان دنوں چلنے والی روایتی یخ بستہ ہواؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔ نیویارک کے ’جے۔ ایف۔ کے‘ ائرپورٹ کے ٹرمینل 4 سے ہمارا ”رومانس“ بھی کوئی

Read more

ٹھہریں! کیا آپ ویڈیو کال اٹینڈ کرنے جا رہے ہیں؟

میسنجر پر آج کل فراڈ اور بلیک میلنگ کا ایک نیا طریقہ واردات سامنے آیا ہے جس کا شکار ہونے سے ہمارے ایک دوست بال بال بچے ہیں۔ لیجیے تازہ ترین واقعہ جو انہوں نے مجھے سنایا انہی کی زبانی سنئیے، جس کو مفاد عامہ کے لیے شیئر کیا جا رہا ہے۔ دوست راوی ہیں کہ ”چند دن پہلے مجھے میسنجر پر کسی لڑکی کے نام کی آئی ڈی سے ایک ویڈیو کال موصول ہوئی۔ میں نے وہ کال اٹینڈ

Read more

رینکڈ چوائس ووٹنگ: نیویارک سٹی مئیر سمیت دیگر عہدوں کے لیے آج سے نئے ووٹنگ سسٹم کے تحت پرائمری انتخابات شروع

آج 12 جون سے نیویارک شہر میں ایک نئے ووٹنگ سسٹم کے تحت قبل از وقت ”پرائمریز“ انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جو 12 جون سے شروع ہو کر 20 جون تک مسلسل جاری رہے گا۔ قبل از وقت پولنگ کا فیصلہ زیادہ رش سے بچنے کے لیے کرونا کی وجہ سے کیا گیا ہے عام پرائمری انتخابات کے لیے 22 جون کا دن مقرر ہے۔ نیو یارک میں رہنے والے سٹی کی

Read more

نیو جرسی سٹیٹ اسمبلی کے دو حلقوں سے پارٹی چناؤ میں پاکستانی امریکن شمع حیدر اور صدف جعفر کامیاب۔

ڈیموکریٹک پارٹی نامزدگی (ٹکٹ) کے لیے شمع حیدر نے نیو جرسی سٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 37 اور صدف جعفر نے ڈسٹرکٹ 16 سے اپنے مخالف پارٹی امیدواروں کو واضح اکثریت سے ہرا کر اپنے اپنے پینل سمیت تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 8 جون کو امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر فل مرفی، سٹیٹ سینیٹرز، بعض دیگر ریاستی عہدیداروں، مئیرز سمیت سٹیٹ اسمبلی کے 40 ڈسٹرکٹ میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں کے پرائمری انتخابات ہوئے۔ جس میں ڈیموکریٹک

Read more

نیویارک اور نیو جرسی سے 3 پاکستانی خواتین انتخاب جیتنے کے لیے پرعزم

امریکہ میں بڑے انتخابات جیسے صدر، نائب صدر، کانگریس، مختلف ریاستوں کے گورنرز اور سٹیٹ اسمبلیوں کے انتخابات کے علاوہ بعض ٹاؤنز کے مقامی، ضمنی اور سپیشل انتخابات ہر سال منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ یہ انتخابات عموماً نومبر کے مہینے میں کرائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل پارٹیوں سے حتمی امیدواروں کے چناؤ کے لیے ابتدائی یا پرائمری چناؤ، جنھیں عرف عام میں ”پرائمریز“ کہا جاتا ہے، امریکہ میں جون کے مہینے میں کرائی جاتی ہیں۔ بعض ریاستیں اپنی سہولت

Read more

سی ایس ایس کا معرکہ 23 ویں پوزیشن لے کر حامد امتیاز نے کیسے سر کیا؟

گزشتہ دنوں پاکستان فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے انچاس ویں سی ایس ایس 2020 کا امتحان پاس کرنے والے تین سو چونسٹھ کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم ان میں سے کمیشن نے 221 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔ ان نتائج کے اعداد و شمار کے حوالے سے بعض دلچسپ پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سی ایس ایس 2020 کے تحریری امتحان میں کل 18553 امیدواروں نے حصہ لیا۔ جس میں سے محض 376 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ان کامیاب امیدواروں میں سے 364 انٹرویو کے لیے بلائے گئے۔ جن میں سے مرد امیدوار 226 اور خواتین امیدواروں کی تعداد 138 تھی۔ تاہم حتمی مرحلے کے بعد 221 کامیاب امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے۔ جس میں مردوں کی تعداد 142 اور خواتین کی 79 ہے۔ مجموعی طور پر 2020 ء کے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا تناسب 1.962 فیصد رہا۔ جو کہ انتہائی کم ہے۔ 12 امیدوار ایسے بھی تھے جو انٹرویو کے لیے کوالیفائی کرنے کے باوجود انٹرویو میں غیر حاضر پائے گئے۔

Read more

نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ہم پہ کیا گزری؟

رواں ہفتے ہم نے ریاست نیویارک کی جانب سے نیویارک سٹی کے یارک کالج میں قائم کیے گئے ”میگا کورونا ویکسی نیشن سنٹر“ سے کووڈ۔ 19 سے بچاؤ کی دوسری خوراک لگوا لی ہے۔ جو فائیزر کمپنی کی تیار کردہ ہے۔ ویکسین کے ری ایکشن یا سائیڈ افیکٹس کے حوالے سے تین ہفتے قبل لگوائی جانے والی پہلی ڈوز سے تو کچھ بھی محسوس نہیں ہوا تھا تاہم دوسری ڈوز نے ہمارے خوب ”کڑاکے“ نکالے ہیں۔ جس کا ذکر مضمون کے آخر میں ہو گا۔

Read more

پاکستانی سکالرز فلبرائٹ سکالرشپ پر اگلے ماہ امریکہ پہنچ رہے ہیں

امریکی ادارے ایجوکیشن فاونڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) کی جانب سے گزشتہ ایک ورچوئل پری زینٹیشن میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فلبرائٹ سکالرشپ پروگرام۔ 2020 کے تحت ایک سو اڑتیس پاکستانی طلباء پی۔ ایچ ڈی اور ماسٹر ڈگری پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے اگلے ماہ جنوری میں امریکہ پہنچیں گے۔ امریکی سفارت خانہ اسلام آباد کے تحت اس پری زینٹیشن کا مقصد دوران تعلیم امریکہ میں قیام سے متعلق انفارمیشن دینے کے علاوہ طلباء کو

Read more

41 سال سے امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکار یونس پنوار گجرات کالج کے اساتذہ کو کیوں یاد کرتا ہے؟

امریکی ریاست البامہ سے یونس پنوار کی مجھے نیویارک میں میسنجر پر کال تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں گورنمنٹ سر سید ڈگری کالج گجرات کے سابق پروفیسر وقار حسین طاہر صاحب کی وفات کا سن کرافسوس ہوا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خصوصی طور پر کال مجھے گجرات سے تعلق رکھنے اسی کالج کے اپنے دو اور پروفیسروں، رانا صفدر علی اور پروفیسر وسیم بیگ مرزا صاحب کے متعلق جاننے کے لیے کی ہے۔

Read more

پطرس بخاری سے نیویارک میں ملاقات

پاکستان کے ماضی کے ممتاز مصنف، صاحب اسلوب مزاح نگار، براڈ کاسٹر، ماہر تعلیم، اور سفارت کار سید احمد شاہ بخاری (پطرس بخاری) کی زندگی کے آخری آٹھ سال ( 1951 تا 1958 ) امریکہ کے شہر نیویارک میں گزرے۔ ان کے علمی و ادبی مرتبے اور دیگر صلاحیتوں کے متعلق ویسے تو بہت کچھ لکھا گیا۔ مگر بطور سفارت کار ان کی زندگی کے ان آخری سالوں کے متعلق کم کم پڑھنے کو ملتا ہے۔

Read more

امریکہ آنے والے طلباء کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی

امریکہ میں سال 2019۔ 2020 کے دوران دس لاکھ پچھتر ہزار چار سو چھیانوے ( 1075496 ) غیر ملکی سٹوڈنٹس پڑھنے کے لیے آئے۔ جو کہ گزشتہ تعلیمی سیشن 2018 / 2019 کے مقابلے میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کم ہے۔ اس دوران پاکستان سے امریکہ آنے والے طلباء کی تعداد سات ہزار نو سو انتالیس ( 7939 ) تھی۔

Read more

الیکشن 2020 :امریکی کانگریس میں خواتین ممبران کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

امریکہ میں 3 نومبر 2020 کو ہونے والے انتخابات میں صدارتی معرکے کے علاوہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں مجموعی طور پر 134 خواتین ممبران بھی منتخب ہو کر آئی ہیں۔ جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ کانگریس کے کل 535 ممبران میں سے موجودہ الیکشن میں کامیاب ہونے والی خواتین کا تناسب پچیس فیصد بنتا ہے۔ ان انتخابات میں جیتنے والی 102 خواتین کا تعلق ڈیموکریٹ جبکہ 32 کا تعلق رپبلکن پارٹی کے ساتھ ہے۔

Read more

الیکشن2020: امریکہ میں ووٹ ڈالنے کا آنکھوں دیکھا حال

امریکہ بھر میں 3 نومبر کے عام انتخابات سے پہلے ہفتہ بھر جاری رہنے والی قبل از وقت پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق قومی سطح پر پچاس ریاستوں میں نو کروڑ تیس لاکھ سے زائد امریکیوں نے اپنے ووٹ ڈال دیے ہیں۔ جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ نیویارک سٹی میں بھی ایک ہفتے کے دوران گیارہ لاکھ سے زائد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ نیویارک کے علاقے کوئینز میں گھر

Read more

امریکی صدارتی انتخاب 2020: 10 لاکھ سے زائد پول ورکرز الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے

امریکہ میں دو روز بعد 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دو لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ایک ملین سے زائد پولنگ سٹاف (پول ورکرز) اپنی انتخابی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ کرونا کی وجہ سے امریکہ بھر میں بیک وقت صدارتی انتخابات منعقد کروانے کے لیے مختلف ریاستوں کو پولنگ کے عملے کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ امریکہ میں انتخابات منعقد کروانے کے لیے کسی مرکزی الیکشن کمیشن کی بجائے ہر ریاست کا اپنا الگ

Read more

سینئر صحافی میاں زاہد غنی 8 ماہ سے پاکستان میں لاپتہ ہیں

امریکہ اور پاکستان میں برس ہا برس سے صحافتی خدمات سرانجام دینے والے سینئر صحافی اور اسلام آباد میں نیوز ایجنسی این۔ ایل۔ آئی ”نیوز لائن انٹرنیشنل“ کے ایڈیٹر ان چیف میاں زاہد غنی آٹھ ماہ سے پاکستان میں پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔ میاں زاہد غنی 2012 ء میں امریکہ سے پاکستان منتقل ہونے کے بعد اسلام آباد میں مقیم تھے۔ قبل ازیں میاں زاہد غنی 19 سال امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیو برنزوق میں مقیم

Read more

ایک امریکی سیاست دان سے ملاقات

نیویارک میں رواں ہفتے، اپنے پرائمری ڈاکٹر سے اپوائنٹمنٹ تھی۔ ڈاکٹر نے ایک سائیڈ کی کڈنی میں انفیکشن خیال کرتے ہوئے مزید ٹسٹ تجویز کیے۔ جن میں بلڈ ورک، ایکسرے اور گردوں کا الٹراساؤنڈ بھی شامل تھا۔ انہی ٹیسٹوں کے لیے ہم نیویارک کے علاقے فلیشنگ میں واقع لینیکس نامی لیب پہنچے تھے۔

لیب کے پارکنگ ایریا میں میری نظر پہلے سے موجود پرانے ماڈل کی گاڑی ”جیگوار“ پر پڑی۔ جس کی سائیڈ والے شیشے پر لگے سٹکر پر ”سٹیٹ اسمبلی کی نشست پر امیدوار بن سنگر کو ووٹ دیں“ ۔ کے الفاظ درج تھے۔

Read more

ہم نے پنسلوانیا میں چاکلیٹ بنتے دیکھی

ایک ماہ پہلے فیملی پروگرام بنا کہ رواں موسم گرما کی چھٹیوں میں پنسلوانیا کے تفریحی مقامات کی سیر کی جائے۔ گزشتہ سال بھی اسی ریاست کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے الگ تھلگ رہ کر زندگی گزارنے والی کمیونٹی کے مرکز ”امیش ویلیج“ کو دیکھنے کا موقع ملا تھا۔ اس کا مشاہدہ بڑا ہی معلومات آفزاء اور سنسنی خیزی سے بھرپور تھا۔ گزشتہ ہفتے ریاست پنسلوانیا کے دوسرے علاقوں پوکونوز، ہیرس برگ، سٹروڈس برگ، ہارمنی لیک

Read more

ہملٹن، میں اور آتا ہوا موسم خزاں

نئے مقامات کی سیاحت انسان کو ہمیشہ نئی چیزیں سیکھنے اور مشاہدے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ رواں سال ستمبر میں رخصت ہوتے ہوئے موسم گرما کے آخری دنوں میں گزشتہ روز لیبر ڈے کے دن (ساری دینا میں لیبر ڈے یکم مئی جبکہ امریکہ میں لیبر ڈے ہر سال ستمبر کے مہینے کے پہلے پیر کو منایا جاتا ہے ) نیو جرسی کے شہر پیٹرسن میں واقع ”پیٹرسن گریٹ فالز نیشنل ہسٹوریکل پارک“ کو فیملی کے ہمراہ دیکھنے کا

Read more

امریکہ میں بجلی اور ٹیکنالوجی کے بغیر زندگی گزارنے والے امیش

کچھ عرصہ پہلے ایک بس ٹور کے ہمراہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں واقع امیش ویلج میں رہائش پذیر امیش لوگوں کے طرز زندگی کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا تھا۔ میں امریکہ کے سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے اکیلے یا فیملی کے ساتھ کار میں جانے کی بجائے بسوں میں جانے والے مشترکہ ٹور کے ہمراہ جانے کو ترجیح دیتا ہوں۔ اس کی بنیادی وجوہات یہ ہوتی ہیں کہ دوران سفر اسی ٹور پر گئے ہوئے آپ کو مختلف

Read more

قصہ ایک مسجد کے بننے کا، جب ہندوؤں نے آسمان سر پر اٹھا لیا تھا

آج سے سوا سو کی سال پہلے مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں پیش آنے والا یہ واقعہ متحدہ ہندوستان میں برطانوی راج کے دوران مغربی پنجاب کے شہر گجرات میں 1895 ء میں پیش آیا تھا۔ ہوا یوں کہ اندرون شہر گجرات کی ایک متمول فیملی کے سربراہ سردار محمد حیات خان درانی نے اندرون شہر پرانی غلہ منڈی میں ایک مسجد بنانے کا فیصلہ کیا۔ جس جگہ پر مسجد تعمیر کی جا رہی تھی اس سے چند گز

Read more

نسیم اللہ شیخ: ہمارے شہر کا زندہ دل آدمی تھا جو نہ رہا

گورنمنٹ سر سید کالج گجرات کے اساتذہ اور طلباء کے علاوہ کچھ جانے پہچانے چہرے کالج کے آفس کے بھی یاد آتے ہیں۔ جن میں نسیم اللہ شیخ، محمد اسلم، محمد اصغر (چاچا اصغر) اور خادم حسین بھی شامل ہیں۔ مگر آج ”ذکر نسیم“ ہو جائے

نسیم اللہ شیخ بڑے خوش وضع، خوش لباس اور دلچسپ شخصیت کے مالک تھے۔ وہ پرنسپل کالج اے۔ یو۔ سہگل مرحوم اور پبلک ماڈل سکول کے پرنسپل شفقت اللہ شیخ مرحوم کے بھانجے تھے۔ وہ کالج سے 1980 کی دہائی کے آخری سالوں میں ہیڈ کلرک بن کر ریٹائر ہوئے۔ دوران سروس وہ زیادہ عرصہ بیرون ملک لمبی چھٹیوں پر رہتے تھے۔

Read more

میں نے سی ایس ایس کا امتحان کیسے پاس کیا؟

گزشتہ ہفتے یہ خبر پڑھی تھی کہ ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں تعینات پرائیویٹ سکریٹری ٹو ڈپٹی کمشنر عبدالخالق کے بیٹے محمد نصیر نے اس سال سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔ 1983 ء میں عبدالخالق نے ڈی سی آفس میں بطور جونئر کلرک بھرتی ہوئے تھے۔ اپنی محنت کی بدولت دفتر ہذا میں مختلف حیثیتوں میں کام کرتے ہوئے وہ 1995 میں اسٹینو گرافر ترقی پا گئے۔ مزید ترقی پانے

Read more

روزی کی یاد میں

ماضی کے دریچوں سے ایک بھرپور منظر ایک گروپ فوٹو کی صورت میرے سامنے ہے۔ جس میں روزی بھی موجود ہے۔ وہ روزی جس کے ساتھ میری زندگی کے بہترین ماہ و سال گزرے۔ اس یاد گار تصویر میں زندگی کی رعنائیوں سے بھرپور مسکراتے اور گہماگہمی سے منور دمکتے چہروں میں مجھ سمیت سولہ مردوں اور چودہ خواتین میں روزی بھی موجود ہے۔ 1999 ء کا یہ منظر جناح پبلک سکول و کالج گجرات کا ہے۔ اور سکول کے

Read more

صبیحہ خانم بھی رخصت ہوئیں

سال 2002 ء کے وسط کا کوئی مہینہ تھا۔ میں امریکہ میں کچھ عرصہ گزار کر بچوں کو لینے پاکستان واپس گیا ہوا تھا۔ ایک دن فیملی کے ہمراہ امریکی سفارت خانہ اسلام آباد میں ویزوں کے حصول کے لیے جانا ہوا۔ انٹرویو کے لیے مقررہ دن میں بھی بچوں کے ہمراہ ایمبیسی کے باہر زگ زیگ بناتی لمبی لائن میں کھڑا تھا۔ شدید گرمی کا موسم تھا۔ سفارت خانے کی جانب سے عمارت کے باہر ویزہ درخواست گزاروں کے

Read more

نیویارک آج سے دوبارہ کھل رہا ہے

خوشی کی خبر یہ ہے کہ دینا کا فنانشل حب کہلایا جانے والا نیویارک سٹی دوبارہ کھل رہا ہے۔ کورونا کی وجہ سے تین ماہ بند رہنے کے بعد فرسٹ فیز میں 8 جون بروز پیر کو نیویارک شہر دوبارہ کھل جائے گا۔ گویا یہ نیویارک شہر کی حقیقی رونقیں بحال ہونے کی جانب پہلا قدم ہو گا۔ اس بات کا اعلان ہونے کے بعد نیو یارکرز کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔ تاہم اس تمام عرصے میں تکلیف دہ

Read more

اخبارات کے ایک مرحوم سٹال کی یاد میں

کچھ عرصہ پہلے مجھے معلوم ہوا تھا کہ صحافی دوست انور شیخ نے اپنا چھتیس سال پرانا اخبارات کا سٹال چھوڑ دیا ہے۔ یہ سٹال جی ٹی ایس چوک گجرات میں واقع عرب کیفے ہوٹل کے کارنر پر تھا۔ جسے 1982 ء میں انور شیخ کے والد شیخ غلام صابر نے پوسٹ آفس کی اپنی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد لگانا شروع کیا تھا۔ انور اس وقت چھٹی یا ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔ فارغ اوقات میں پڑھائی کے

Read more

واشنگٹن میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور پر کیا بیتی

گزشتہ ماہ 17 مئی رات 9 بجے کا وقت تھا۔ اور جائے وقوعہ تھا ریاستہائے متحدہ امریکہ کے دارالخلافہ واشنگٹن ڈی سی کا یونین اسٹیشن۔ جہاں سواری کے انتظار میں 48 سالہ پاکستانی امریکن ڈرائیور عثمان اپنی ٹیکسی کے ہمراہ کافی دیر سے لمبی لائن میں لگا ہوا تھا۔ لائن اس کے آگے سے گھٹتے گھٹتے کم ہوتی گئی اور اس کی گاڑی کے پیچھے بڑھتی رہی۔ اب صرف دو ٹیکسیاں لائن میں اس سے آگے رہ گئی تھیں۔ اور اس کا نمبر تیسرا تھا۔

واشنگٹن ڈی سی کا یونین اسٹیشن مسافروں کے آنے جانے کے لیے مصروف ترین مقام ہے۔ ایسے ہی جیسے نیویارک کا گرینڈ سنٹرل ٹرمینل ٹرین اسٹیشن۔

Read more

ابھی تھوڑا انتظار اور کرنا ہے

نیویارک میں یہ میرے گھر کے بیڈ روم سے بیک یارڈ گراونڈ کا خوبصورت اور زندگی سے بھرپور ایک دلکش منظر ہے۔ نیویارک میں ابھی کرفیو شروع ہونے میں ایک گھنٹہ اور کچھ منٹ باقی ہیں۔ کھڑکی سے ہٹے پردے سے جونہی نظر باہر کو جاتی ہے۔ کروونا کی حفاظتی پابندیوں سے بے نیاز گراؤنڈ میں فٹ بال سے کھیلتے خوبصورت بچے اور بچیاں زندگی کی رعنائیوں سے بھرپور کھیل کود کے مشاغل میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ کچھ سائیکلنگ

Read more

پاکستان میں بدلتا ہوا طرز فکر

اگر ہماری قوم کا طرز عمل ہر سنجیدہ و غیر سنجیدہ موضوع پر صرف لطیفے بنانے تک محدود ہو چکا ہے تو یہ ان تمام مزاحیہ پروگراموں کی کامیابی ہے جو کہ پچھلی ایک دہائی سے مسلسل مختلف چینل دکھا رہے ہیں۔ جس نے من حیث القوم ہم سب کے رویوں میں ایک بھانڈ پن شامل کر دیا ہے۔ اور شاید ہماری بے حسی کی یہ بھی ایک وجہ ہے کیونکہ ہم اب اپنے مسائل کو لطائف کی نذر کر

Read more

امریکہ میں کرفیو لگ گیا

” آ گھوسٹ ان دی سٹی“ والا محاورہ سنا اور پڑھا تھا۔ آج اس کا مظاہرہ دیکھ بھی لیا۔ نیویارک سٹی سمیت اس وقت امریکہ کے چالیس میں شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ نیویارک سٹی کے حصے کوئنیز کے جس علاقے میں میں میں رہتا ہوں وہ واقعی اس ایسا منظر پیش کر رہا ہے جیسے شہر میں ”بھوت“ گھس آیا ہو۔ کرفیو کے باعث ہر طرف گہری خاموشی اور ایک سکوت کا عالم ہے۔

پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے بعد گزشتہ دو دنوں کے دوران امریکہ کے درجنوں شہروں میں پرامن مظاہرین میں سے بعض نے تشدد کا راستہ اختیار کیا۔ کئی شہروں لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچانا گیا۔ نیویارک سمیت بہت سے شہروں میں بڑے برانڈز کے سٹور لوٹ لیے گئے۔ پرتشدد مظاہرین کے ہاتھوں ہونے والے ایسے واقعات کی ویڈیوز اور لائیو مناظر ٹیلی ویژن سکرینوں پر نشر ہوتے رہے۔ بڑے پیمانے پر ایسے بڑھتے ہوئے لوٹ مار کے واقعات کے نتیجے میں مجبوراً کئی ریاستوں کے گورنرز نے پولیس کی مدد کے لیے نیشنل گارڈز اور آرمی کے دستوں کی مدد طلب کر لی ہے۔

Read more

امریکی محکمہ امیگریشن کے دفاتر 4 جون سے دوبارہ کھل رہے ہیں

امریکی محکمہ سیٹئزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) کے دفاتر کورونا کی وجہ سے اڑھائی ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد اگلے ماہ 4 جون سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔ کورونا کے باعث امریکہ بھر میں امیگریشن کے دفاتر ”ان پرسن“ انٹرویوز، فنگر پرنٹس اور بائیو گرافکس سہولیات کی فراہمی کے لئے 18 مارچ کو عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے۔ اس دوران آن لائن سروسز اور انتہائی ہنگامی نوعیت کی اپوائنٹمنٹس کی سہولت موجود رہی۔

Read more

گجرات کی صحافت کا مشتاق ناصر رخصت ہو گیا

سابق صدر پریس کلب گجرات اور روزنامہ جنگ کے سابق نمائندہ خصوصی مشتاق ناصر طویل علالت کے باعث انگلینڈ میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انکے فیملی ذرائع اور برادر نسبتی احمد شیراز نے تصدیق کی ہے کہ جگر اور سانس لینے میں دقت کے باعث ایک ہفتہ قبل انہیں بولٹن کے ایک مقامی ہسپتال میں ہنگامی طور پر داخل کروایا گیا تھا۔ جہاں زیر علاج رہنے کے بعد آج وہ اپنے

Read more

نیویارک میں کورونا رات کو سوتا ہے

آج کل کرونا کی وبا کے دنوں میں جب مجھ سمیت سبھی اپنے آپ کو گھروں میں قید کیے بیٹھے ہیں۔ ایسے میں، میں رات دیر گئے سیر کے لیے باہر نکلتا ہوں۔ اس گمان کے ساتھ کہ کرونا تو دن کے وقت ہوتا ہے۔ رات کو تو وہ آرام کرتا ہے اور خوب نیند پوری کرتا ہے۔ اس لیے رات کو مجھے کچھ نہیں کہے گا۔ نیویارک میں آج کل رات کے وقت ہوا میں قدرے خنکی ہوتی ہے۔

Read more

نیویارک میں میرے چینی مسافر اور کرونا کا خوف

آج سے دو ماہ قبل 13 مارچ کا دن تھا اور وقت تھا رات دس بجے کا، جب اوبر کے ساتھ کام کے دوران میں نے ایک پسنجر کو نیویارک کے جے ایف کے ائرپورٹ کے ٹرمینل فور پر ڈراپ کیا۔ کہانی آگے بڑھانے سے پہلے ذرا ان دنوں کے ایمرجنسی حالات کی تھوڑی سی بیک گراؤنڈ بیان ہو جائے۔

یہ وہی دن تھے جب چین اور اٹلی میں تباہی پھیلانے کے بعد امریکہ میں کرونا وائرس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن کے لیے دباؤ مسلسل بڑھ رہا تھا۔ تاہم ابھی تک نیویارک سمیت دیگر ریاستوں میں لاک ڈاؤن اور دیگر حفاظتی پابندیاں شروع نہیں ہوئیں تھیں۔

Read more

پروفیسر سید محفوظ علی شاہ : وزیر آباد کا ”ارسطو“ رخصت ہو گیا

رواں ہفتے میں نے گورنمنٹ سر سید ڈگری کالج گجرات میں سیاسیات کے سابق پروفیسر سید محفوظ علی شاہ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے وزیر آباد ان کے گھر فون کیا۔ اور ان کے بڑے صاحبزادے سید ارشد علی شاہ (لیکچراراکنامکس، پنجاب کالج گجرات) سے بات ہوئی۔ سلام دعا کے بعد ان سے درخواست کی کہ پروفیسر صاحب سے بات کروا دیں۔ انہوں آہستہ آواز میں نے یہ غمناک خبر سنا کر دکھ سے دوچار کر دیا کہ ان

Read more

اپنے مرحوم کالج کی یاد میں (1963-2003)۔

سر سید احمد خاں نے بجا طور پر گجرات کی تعلیمی اور جغرافیائی حیثیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسے خطہ یونان سے تعبیر کیا تھا۔ برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں قیام پاکستان کے بعد یہاں تعمیر ہونے والے بہت سے تعلیمی اداروں کے نام سر سید احمد خاں کے نام پر رکھے گئے۔ یہ ایک لحاظ سے بجا طور پر ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف بھی تھا۔ 1963ء میں گجرات میں

Read more

نیویارک میں موسمِ بہار

کرونا کے ڈر سے کئی دنوں سے گھر میں دبکے رہنے کے بعد آج چمکیلی دھوپ دیکھ کر رہا نہیں گیا۔ اور باہر نکل آیا۔ کرونا کا خوف اور دہشت اپنی جگہ مگر نیویارک میں آئی بہار اپنے پورے جوبن پر ہے۔ خوش رنگ پھولوں سے لدے درخت عجب سحر انگیز نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ سے نیویارک کے دیدہ زیب پارکوں میں اداسی اپنے ڈیرے جمائے ہوئے ہے۔ اس کے سنٹرل پارک میں بھی ٹنٹوں کی

Read more

جب خفیہ والوں سے واسطہ پڑا

1985ء کا سال تھا۔ میں ان دنوں بی اے کا امتحان دے کر فارغ تھا۔ وقت گزاری کے لیے واحد مشغلہ مقامی لائبریری سے نسیم حجازی کے ناول ختم کرنے کے بعد اب اگلی منزل رومانوی ناول تھے۔ محلے میں ہی رہائش پذیر میرے ایک دوست ندیم بی.ایس۔ سی کا امتحان دے کر فارغ ہوئے تھے۔ ہم دونوں کو اپنی انگریزی، خصوصاً انگلش گرائمر مزید درست کرنے کا بھوت سوار ہو گیا۔ اس ٹاسک کوعملی شکل جامہ پہنانے کے لیے شہر

Read more

نیویارک میں شب برات، بارش اور ایمبولینس

امریکہ میں اس وقت سات اور آٹھ اپریل کے موسمِ بہار کی درمیانی شب ہے۔ اور یہ شب، شبِ برات ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت اپنے من کی مرادیں پوری ہونے، اپنے گناہوں کی بخشش اور آئندہ سال کے لیے خوش بختی کی دعاؤں میں مصروف ہوگی۔ کتنی ستم ظریفی ہے کہ اس سال کی شبِ برات بھی کرونا وائرس جیسی وبا کے موسموں میں آئی ہے۔ آج رات کے پہلے پہر نیند پوری کرنے کے بعد نصف شب اٹھتا ہوں اور

Read more

کرونا نے امریکہ کی دھلائی کر دی ہے

کرونا کے نام سے آشنائی مجھے کوئی بیس سال پہلے امریکہ میں آ کر ہوئی تھی۔ وہ بھی اس طرح کہ شروع شروع میں جس سٹور پر بھی کام پر لگے وہاں دیگر مصنوعات کے ساتھ ساتھ نہ چاہتے ہوئے بھی امریکہ میں موسٹ پاپولر بئیر ”کرونا“ بھی سیل کرنا پڑتی تھی۔ اس کے علاوہ بہت بعد میں معلوم ہوا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شہر کا نام بھی کرونا ہے۔ ورنہ پاکستان میں تو ہم صرف ”کراؤن سینما“ کے نام سے ہی واقف تھے۔

Read more

سال 2019 : ریکارڈ 7957 پاکستانی طلباء امریکہ پڑھنے کے لیے گئے

گزشتہ چند سالوں، خصوصاً ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے امریکی امیگریشن قوانین میں دن بدن سختی اور تبدیلیاں لائی جا رہی ہے۔ جن کے اثرات امریکہ آنے والے تمام ممالک کے باشندوں پر پڑے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم کمیونٹی کے مختلف حلقوں کی جانب سے نئے قوانین سے متعلق کچھ زیادہ ہی تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تاہم ایک شعبہ ایسا ہے جس میں پاکستان کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی

Read more

گجرات کی صحافت کا راجہ رخصت ہوا

1985 ء کا سال تھا۔ میں ان دنوں گورنمنٹ سر سید ڈگری کالج گجرات میں سال چہارم کا طالب علم تھا۔ جب میری شناسائی راجہ طارق محمود صاحب سے ہوئی۔ وہ ان دنوں گجرات میں روز نامہ مشرق کے نمائندے تھے۔ واقعہ یوں ہوا کہ ہمارے سیاسیات کے ہردلعزیز پروفیسر سید محفوظ شاہ صاحب کا تبادلہ سر سید کالج سے گورنمنٹ زمیندار پوسٹ گریجوایٹ گجرات ہو گیا۔ ان کے اعزاز میں ہم نے کالج لائبریری میں الوداعی تقریب منعقد کی۔

Read more

غلام حسین گوندل اور گجرات کا پہلا سیاسی قتل

ان کا پورا نام تو غلام حسین گوندل تھا مگر وہ اپنے قریبی دوستوں اور حلقہ احباب میں ”گوندل صاب“ کے نام سے مشہور تھے۔ میری ان سے شناسائی کوئی دو سال پہلے نیویارک میں اپنے رہائشی علاقے ”فریش میڈوز“ کی مقامی مسجد میں ایک دن جمعہ کی نماز کے بعد ہوئی تھی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد حسبِ معمول اس دن بھی ہم چند دوست بشمول راجہ اظہر، عبدالقدوس میاں، شکیل میر، احمد یونس اور جواد بٹ مسجد کے

Read more

9/ 11 : ہم بھی وہیں موجود تھے

نیویارک : 18 سال قبل 2001 ء میں پاکستان سے نیویارک آئے ہوئے مجھے ابھی چند ماہ ہی ہوئے تھے جب گیارہ ستمبر کا سانحہ رونما ہو گیا۔ یہ دینا بھر میں اب تک رونما ہونے والے بڑے واقعات میں سے ایک ایسا واقعہ تھا جس نے دینا بھر کو نہ صرف ہلا کر بلکہ تبدیل کر کے رکھ دیا۔ اس واقعہ کے بعد اس کے نتائج اور اثرات نے دینا بھر کے ہر شخص کو کسی نہ کسی حوالے

Read more

افتخار الحق تراب: چند یادیں چند باتیں

دانشور شخصیت اور گجرات میں ڈان اخبار کے سابق نمائندہ خصوصی افتخار الحق تراب صاحب گزشتہ جمعہ ( 30 ا گست۔ 2019 ) کو کنسر کے باعث ہیلزبورو، نیو جرسی (امریکہ) میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کی نماز کے بعد اسلامک سوسائٹی آف سنٹرل جرسی (ISCK) کی مسجد، منموتھ جنکشن، نیو جرسی میں ادا کی گئی۔ بعدازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے مرحوم کامریڈ افتخار الحق تراب

Read more

پاکستان میں سیلاب، بھارت اور رچرڈ ہالبروک

صدر باراک اوبامہ نے 2008 ء میں صدرمنتخب ہونے کے فوراً بعد افغانستان اور پاکستان کے متعلق سی آئی اے کے سابق سنئیر عہدیدار بروس ریڈل کی سربراہی میں ایک ”سٹرٹجیک ریویو پالیسی“ تشکیل دیا تھا۔ اسی سلسلے میں بروس ریڈل کی مرتب کردہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے لئے اکتوبر 2009 ء میں وائٹ ہاؤس میں صدر اوبامہ کی صدارت میں پاکستان کے بارے میں آئندہ کی پالیسی ترتیب دینے کے لیے ایک اہم اجلاس چل رہا تھا کہ

Read more

پاکستان میں پیدا ہونے والی ہندی ادب کی مہان لکھاری کرشنا صوبتی چل بسیں

بھارت کی معروف ناول نگار کرشنا صوبتی ( 1925۔ 2019 ) 93 سال کی عمر میں گزشتہ روز 25 جنوری 2019 ء کو نیو دہلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ وہ 18 فروری 1925 ء میں پاکستان کے ضلع گجرات میں پیدا ہوئیں۔ ان کے آباءواجداد کا تعلق ضلع گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کے موضع جلالپور صوبتیاں سے تھا۔ اسی نسبت سے انہوں اپنے گاؤں کے نام کو اپنے نام کا بھی حصہ بنایا۔ قیام پاکستان سے قبل وہ گجرات شہر کے بازار صرافہ میں بھی قیام پذیر رہیں۔ اور کچھ عرصہ فتح چند کالج برائے خواتین لاہور میں بھی انہوں نے تعلیم حاصل کی۔

ابتداء میں انہوں نے لکھنے کا آغاز شاعری سے کیا۔ تاہم بعد میں وہ فکشن افسانہ، اور ناول نگاری کی طرف مائل ہو گئیں۔ ہندی زبان کو انہوں نے اپنے اظہار کا ذریعہ بنایا۔ اپنی لاتعداد تحریروں میں کرشنا نے سماج میں ظلم و زیادتی کی شکار خواتین، ان کے ساتھ جنس کی بنیاد پر روا رکھے جانے والے سلوک کے خلاف آواز اٹھائی۔ تقسیم ِ ہند سی قبل کے حالات اور بعدازاں تقسیم کے بعد کے حالات کو انسانی زندگیوں خصوصاً خواتین پر اثر انداز ہونے والے حالات و واقعات کو اپنی کہانیوں کا موضوع بنایا۔

Read more

محفل متراں دی

بروکلین، نیویارک کے 32 بے سیکنڈ باتھ ایونیو پر لالہ چوہدری شہباز کے برس ہا برس سے زیرِ تسلط آپارٹمننٹ کو میں عرف عام میں ”چھڑوں کا ڈیرہ“ کہہ کر پکارتا ہوں۔ کیونکہ چوہدری صاحب کے متعلق مشہور ہے کہ کئی ”ولائتی“ اور ”دیسی“ شادیاں کرنے کے باوجود بھی وہ اپنے اس دولت کدہ پر کئی سالوں سے ”چھڑے“ ہی رہتے چلے آ رہے ہیں۔

انکے اس پُر رونق ڈیرہ پر پاکستان سے اور خصوصاً اندرون امریکہ سے نیویارک آنے والے دوستوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ جن کی لالہ جی کے ساتھ وہاں مستقل قیام پزیر کرامت صاحب اور فرمان صاحب مہمان نوازی کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں۔

Read more

قصہ 30 سال پہلے چوری ہونے والی میری پنجیری کا

کوئی رات دس بجے کے قریب محفل برخاست ہوئی اور سب نے اپنے اپنے کمروں کی راہ لی۔ میں بھی ہوسٹل کے برآمدے میں خراماں خراماں خراماں چلتا ہوا جب اپنے کمرے کی طرف جا رہا تھا تو عین لان کے درمیان پڑے اپنے پنجیری کے ڈبے کو پڑا دیکھ کر ٹھٹھک کر کھڑا ہو گیا۔ لیکن پھر فوراً ہی خیال آیا کہ میرا ڈبہ تو پلنگ کے نیچے پڑا ہوا ہے اور وہ یہاں کیسے آ سکتا ہے۔ اور دوسرا کمرے کی چابیاں بھی میرے پاس ہی ہیں۔

اسی طرح کے خیالات کو ذہن میں لیے ہوئے کمرے کا تالا کھول کر پہلا کام ہی یہ کیا کہ اپنی مزید تسلی کے لیے پلنگ کے نیچے جھک کر جب نظر دوڑائی، تو یقین مانیں، دل دھک سے رہ گیا۔ ۔ پلنگ نیچے سے ”خالم خالی“ اور بھائیں بھائیں کر رہا تھا۔ یہ کیا اور کیسی واردات ہو گئی ہے میرے ساتھ، کمرے کی چابیاں سارا وقت میرے پاس تھیں۔ پھر کیا جن بھوت ڈبہ اٹھا باہر لے گیا ہے۔ کمرہ بند کیے بنا ہی باہر دوڑ لگائی اور جاکر دیکھا تو وہ میرا ہی ڈبہ تھا، تاہم پھر بھی امید یہی تھی کہ چونکہ کنڈی اور تالا صحیح طریقے سے لگا ہوا ہے، پنجیری اندر ہی ہے، ڈبے کے کور کے اوپر بنی ہک سے جب اسے اٹھایا تو وہ بے وزن ہرجائی اوپر ہی اوپر اٹھتا چلا گیا۔

اگلے دن جب کیمپس میں کلاس روم داخل ہوا تو دیکھا کہ باقی سب ساتھی کلاس فیلوز بشمول لڑکیاں مجھے دیکھ بے ساختہ قہقہے لگانے لگے، اپنی مخصوص سیٹ پر بیٹھتے ہی جو نقوی کے ساتھ ہی ہوتی تھی میری نظر سامنے بلیک بورڈ پر پڑی جہاں بڑے بڑے حروف میں ”اہم اطلاع“ کے نام سے یہ عبارت درج تھی۔

”نہایت افسوس کے ساؤتھ خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ رات کسی نے عمر ہاسٹل کے کمرہ نمبر 17 سے طاہر بھائی کی“ پنجیری ”چرا لی ہے۔ چوری کی اس واردات کے ملزمان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ اپنے طاہر بھائی کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کی درخواست ہے“۔

Read more

 ڈپٹی کمشنر کی بھینس، ایس پی کی گائے اور مونچھوں کو تاؤ دیتا امیر علی

آج کل نیب کی جانب سے گجرات میں گزشتہ پانچ سال کے دوران ڈی پی اوز تعینات رہنے والے باپ بیٹوں رائے ضمیر اور رائے اعجاز کی کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے ہر طرف بڑے چرچے ہیں۔ رائے اعجاز کو نیب نے کراچی سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ تاحال رائے ضمیر کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ میڈیا رپورٹس مطابق دونوں پر پولیس کی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ڈیزل اور پولیس ملازمین کو وردیاں نہ دینے

Read more

امریکہ میں رواں سال پاکستانی طلباء کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا

امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے والے بین الاقوامی سٹوڈنٹس کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ اس سال امریکہ آنے والے پاکستانی طلباء کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز امریکی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن (آئی آئی ای) کی جانب سے جاری کردہ اپنی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2017۔ 18 کے تعلیمی سال کے دوران امریکی تعلیمی اداروں میں داخل ہونے والے نئے بین الاقوامی طلباء کی تعداد میں 6.3 فیصد کمی

Read more

افسوس کوئی محرمِ راز خزاں نہ تھا

موسمِ خزاں کے آتے ہی درختوں پر لگے پتے جب پیلے زرد پڑنے لگتے ہیں، تو شاید انہیں اپنے ان بدلتے رنگوں کی تبدیلی موسم کی اک ادا محسوس ہوتی ہو۔ جب پہلا پتا ٹوٹتا ہوگا تو باقی یہ گمان کرتے ہوں کہ یہ تو اس کی اپنی کمزوری تھی کہ ٹوٹ گیا ورنہ ایسی تو کوئی بات نہ تھی۔

لیکن پھر دن بدن خزاں رُت کی گرفت ان پر مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جاتی ہے، اور مضبوط سے مضبوط پتا بھی درختوں کی ٹہنیوں سے اپنا تعلق برقرار نہیں رکھ پاتا، اور اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے۔

Read more

امریکہ میں آج مڈٹرم انتخابات ہو رہے

آج 6 نومبر کو امریکہ کی 50 ریاستوں میں وسط مدتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ جن میں کانگریس کے دونوں ایوان، ایوان ِ نمائندگان اور سینیٹ کے انتخابات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ علاوہ ازیں 36 کے قریب امریکی ریاستوں کے گورنر، شہروں کے میئرز، ڈپٹی میئرز کو بھی منتخب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کی مقامی قانون ساز اسمبلیوں اور سٹیٹ سینیٹ کے اراکین کے علاوہ مقامی حکومتوں اور عدالتوں کے ججز، کاونئٹیز کے شیرف

Read more

امریکہ میں غیر ملکی طلبا اور ان کے سپانسرڈ سکولوں کی فیسوں میں عنقریب اضافہ

امریکی حکومت تعلیم کی غرض سے اپنے ہاں آنے والے بعض غیر ملکی طالب علموں اور انکے اسپانسرڈ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں عنقریب اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے امریکی فیڈرل رجسٹر میں مجوزہ ترمیمی فیسوں کی تفصیلات مشتہر کی گئی ہیں، عوام الناس اور اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پر رواں ماہ، 17 ستمبر تک اپنے کمنٹس، تاثرات اور اعتراضات داخل کر سکتے ہیں ۔ امریکہ میں کسی بھی ترمیم سے پہلے

Read more

جنرل ضیاء الحق کے طیارے کا حادثہ میرا سفارتی کیریر بھی لے ڈوبا

آج سے تیس سال قبل 17 اگست 1988ء کو سابق صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء الحق کا جہاز سی 130 بہاول پور کے قریب حادثے کا شکار ہوا، اور اس میں جنرل ضیاء الحق، جنرل اختر، بہت سے سنئر ملٹری آفسر سمیت اس وقت کے پاکستان میں امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، ان کے ملٹری آتاشی جنرل واسم سمیت 30 کے قریب اہم شخصیات لقمہ اجل بن گئیں۔ اس حادثے کے محرکات کی کھوج اور کرداروں کو سامنے لانے کے لیے

Read more

انتخابات 2018 : آخری لمحات میں ہونے والی دھاندلیاں

انتخابات میں ہونے والی انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہونے والی دھاندلیاں بے شمار قسم کی ہیں۔ ان میں سے کچھ قبل از انتخاب، بعض انتخابات کے دن اور چند بعد از انتخابات ہیں۔ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ اور خصوصاً موجودہ دور میں جدید ٹیکنالوجی، میڈیا اور سوشل میڈیا کی ترقی نے بھی جہاں ایک طرف شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے اور عوام کی آگاہی دینے کا باعث بنا ہے، وہیں اس کے منفی اثرات،

Read more

 پاکستانی صحافی ایک ماہ کی تربیت پر امریکہ پہنچ گئے

22 پاکستانی صحافی آج کل چار ہفتے کے تربیتی پروگرام پر امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی صحافیوں کی تربیت کے امریکی ادارے ”انٹرنیشنل سنٹر فار جرنلسٹس“ (ICFJ ) کی جانب سے ان صحافیوں کے دورے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے لیے مالی معاونت امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آفئیرز بیورو نے مہیا کی ہے۔ رواں ہفتے امریکہ پہنچنے والے، پاکستان کے پرنٹ، براڈ کاسٹ اور ڈئجیٹل میڈیا کی فیلڈ سے تعلق رکھنے

Read more

انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے عالمی مبصرین کی پاکستان آمد شروع ہو گئی

پاکستان میں 25 جولائی 2018 ء کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کی مائنیٹرنگ کے لیے عالمی اداروں کے مبصرین کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی دعوت پر 22 جون کو یورپی یونین کے انتخابی جائزہ مشن کی کور ٹیم کے 9 اراکین اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اس جائزہ مشن کی سربراہی جرمنی سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گھلر (Michael Gahler )کر رہے ہیں۔ جنھوں نے 2013ء میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی بطور

Read more