مونیکا لیونسکی اسرئیل میں بل کلنٹن کے بارے میں سوال پر انٹرویو چھوڑ کر چلی گئیں


مونیکا لیونسکی اسرائیل میں ہونے والا ایک انٹرویو اس وقت چھوڑ کر چلی گئیں جب ان سے بل کلنٹن کے ساتھ ان کے رشتے کے بارے میں سوال کیا گیا۔

ٹوئٹر پر مونیکا لیونسکی نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تب انٹرویو چھوڑ کر گئیں جب ان سے ایسے موضوع کے بارے میں پوچھا گیا ’جس پر بات نہیں ہو سکتی‘۔ اسرائیل کے چینل 2 نیوز نے مونیکا لیونسکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے ’احساسات‘ کی قدر کرتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی سابق انٹرن مونیکا لیونسکی نے بل کلنٹن کے ساتھ تعلقات کو اپنی مرضی کے خلاف بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’صدر نے میرا فائدہ اٹھایا‘۔

https://twitter.com/talschneider/status/1036689803025235968

مونیکا اور اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے درمیان رشتے کی بات سنہ 1998 میں سامنے آئی تھی جب مونیکا کی عمر 22 سال تھی جبکہ بل کلنٹن ان سے 27 سال بڑے تھے۔ وضح رہے کہ مونیکا لیونسکی یروشلم میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کے موضوع پر بات کر رہی تھیں۔ اسی موقع پر ان سے چینل 2 نیوز کے اینکر لیوی یونت نے جب ان کے افیئر کے بارے میں سوال کیا تو وہ انتہائی خاموشی سے وہاں سے چلی گئیں۔

https://twitter.com/MonicaLewinsky/status/1036733009184124928

ٹوئٹر پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا: ’یروشلم میں انٹرویو کے بارے میں یہ خیال تھا کہ میری تقریر کے موضوع پر گفتگو ہوگی، نا کہ نیوز انٹرویو۔‘ چینل 2 نیوز کا کہنا ہے کہ وہ مونیکا لیونسکی کی درخواست پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ چینل کا مزید کہنا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ سوال جو پوچھا گیا صحیح تھا اور قابل احترام تھا اور کسی بھی طرح سے مونیکا لیونسکی کی درخواست سے آگے نہیں گیا۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp