وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست
اسلام آباد کے ایک وکیل ضیا الرحمن گوندل نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی معرفت ایس پی اسلام آباد کے دفتر میں ایک درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ مجریہ 1997 اور قانون تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ مبینہ طور پر وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمدیوں کا دفاع کیا اور احمدیوں کی مخالفت کرنے والوں کو انتہا پسند قرار دے کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ ضیا الرحمن گوندل ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات پر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
Facebook Comments HS



