عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا مایوس کن اور ناقابل دفاع ہے: جمائما گولڈ اسمتھ


وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ممتاز ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو مایوس کن اور ناقابل دفاع قرار دیا ہے۔

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک نامور ماہر اقتصادیات کو عقیدے کی بنیاد پر عہدے سے ہٹانا انتہائی مایوس کن ہے۔ ایسے فیصلے کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکسستان کی حکومت نے معروف ماہر اقتصادیات کا نام اقتصادی مشاورتی کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا حالانکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک احمدی کو وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حکومت نے عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).