وادی گوسر سے جاہلر لیک ویو پوائنٹ


 صابر اپنے گھر سے روٹیاں پکوا کر لے آیا تھا ۔ کھانا تیار ہوا تو سب کھانا کھانے بیٹھ گئے ۔ کھانا واقعی بہت عمدہ بنا تھا ۔ سلیوٹ ٹو دانش بٹ اینڈ عدنان جونئر، عدنان جونئر آج کل بہت سمارٹ ہو رہا ہے وجہ بتاتے ہوئے شرماتا ہے ۔ کھانے کے بعد لطائف کا ایک دور چلا ۔ احسن بلال صاحب نے ثابت کیا کہ ایک بینکار محض خشک دماغ نہیں ہوتا وہ چاہے تو لطیفے بھی سنا سکتا ہے ۔ انہوں نے بہت عمدہ لطیفے سنائے ۔ چنیوٹ رائیڈرز تو کھانا کھاتے ہی مدہوش ہوتے چلے گئے ۔ وجدان نے بتایا کہ وہ کل رات کو بھی ٹھیک طرح سے نہیں سو پائے تھے ۔ انہوں نے گزشتہ شب چشمہ ڈیپ شریف کے قریب کیمپنگ کی تھی ۔ رات کو ارد گرد کے ڈیروں پر کافی عجیب موومنٹ نے ہمیں چونکا دیا تھا ۔ دور مغرب سے ایک بائیک چلی اور قریبی ڈیرے کا چکر لگایا ۔ پھر دو شہہ زور ڈالے چلے اور وادی میں کئی جگہ گئے ۔ رات ایک بجے اس پراسرار موومنٹ نے ہماری نیند ہی اڑا دی ۔ عدنان بھائی اور دانش تو نیچے چلے گئے کہ زرا چیک تو کرتے ہیں ۔ ہم نہ جانے کس وقت سو گئے ۔ صبح آنکھ کھلی تو روشنی ہو چکی تھی ۔ عدنان بھائی صبح کی سیر کر کے واپس آ چکے تھے دانش صاحب نے انکشاف کیا کہ وہ رات کو مقامی لوگوں کی نقل و حرکت دیکھتے رہے وہ   شکار کر رہے تھے لیکن کوئی شکار ان کے ہاتھ نہیں لگا ۔ ٹینٹ سمیٹنے کا عمل شروع ہوا ۔ اگرچہ ہمارے پاس ناشتے کا سامان موجود تھا لیکن سستی اتنی تھی کہ سبھی نے اتفاق کیا کہ آگے ہی کہیں چل کر ناشتہ کرتے ہیں ۔ ڈیرے والوں کا شکریہ ادا کر کے ہم واپس روانہ ہوئے ہم تو براستہ کٹھوائی جوہرآباد آ گئے عدنان بھائی اور احسن بلال ، عدنان احسن ملک ، وجدان ہاشمی اور ان کے دوست بائیک پر آ رہے تھے ۔ اگرچہ اس ٹریک پر موسم کی شدت کچھ زیادہ تھی لیکن ٹریک کے بعد ممبران نے بہت ہی تعریف کی اور یقین دلایا کہ انہوں نے اس ٹریک کو بہت انجوائے کیا ہے ۔

لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ پہاڑ سبھی ایک جیسے ہوتے ہیں ایک پہاڑ کی سیر کر لی تو سمجھو سارے پہاڑوں کی سیر کر لی توپھر بار بار پہاڑوں پر کیوں جاتے ہو ؟ میں جواباًسوال کرتا ہوں کہ سیرو تفریح یا ہائیکنگ کا مقصد صرف ایک پہاڑ کو سر کرنا ہوتا ہے ؟ میں ان سے اکثر پوچھتا ہوں کہ آخری بار کب آپ نے محض اپنے لئے وقت نکالا ۔ کب آپ اپنی روٹین سے ہٹ کر کہیں گھومنے پھرنے نکلے ۔ اکثر کا جواب یہی ہوتا ہے کہ فیملی یا دوستوں کے ساتھ فلاں ہوٹل میں گئے تھے کھانا کھایا اور بہت انجوائے کیا ۔ یعنی اب ہوٹل میں کھانا کھانا ہی انجوائے کرنا رہ گیا ہے ۔ان کے لئے ایک پہاڑ کی سیر کافی ہوتی ہے ۔ جب سے میں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ وادی سون میں ہائیکنگ ٹریکنگ شروع کی ہے میں خود کو زیادہ صحت مند اور توانا محسوس کرتا ہوں ۔ اپنی روز مرہ کی مشینی زندگی سے ایک دن چُرا کر سرسبز پہاڑوں ، دلکش مناظر ، بہتے جھرنوں کو دیکھنا اور محسوس کرنا بہت ہی شاندار لگتا ہے کبھی آپ بھی ایسا کر کے دیکھئے گا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

صفحات: 1 2 3 4