پاکستان بھارت کو افغانستان تک راستہ دینے کا خواہاں ہے: امریکی سفیر
افغانستان میں امریکی سفیر جوہن باس نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے لیے ا فغانستان کا زمینی راستہ کھولنے کا خواہاں ہے۔
بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نےاس معاملے پرکچھ ماہ قبل افغان ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
جوہن باس کا کہنا تھا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان زمینی راستہ دوبارہ کھلنے سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔
انہوں نے مزیدکہا افغانستان میں سیاسی استحکام پاکستان کے طویل ترین مفاد میں ہے۔
بشکریہ جیو نیوز۔
Facebook Comments HS


